اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

عزاداری کے جلوس کے دوران فلسطین کا پرچم لہرانے پر گرفتار کیا گیا:مہدی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-17
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
سینئر نیشنل کانفرنس (این سی) لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے دعویٰ کہ سرینگر میں محرم کے جلوس کے دوران عزاداروں نے فلسطینی پرچم لہرانے اور مریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بازی کرنے والے نوجوانوں کو جموں کشمیر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ممبر پارلیمنٹ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطہ گاہ ایکس پر ایک پوسٹ میں مہدی نے کہا ’’جموں کشمیر پولیس نے کل سرینگر میں محرم کے جلوس کے دوران فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگانے اور فلسطینی پرچم لہرانے والے کئی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔‘‘
روح اللہ نے اس ’گرفتاری‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ’’یہ اظہار رائے کی آزادی پر حملہ ہے، خاص طور پر مظلوموں کے حق میں صدا بلند کرنے والوں کی آواز۔ پولیس کو ان افراد کو رہا کرنا چاہیے اور ان کے ساتھ مجرموں کی طرح سلوک کرنے سے گریز کرنا چاہیے‘‘۔
پولیس نے ابھی تک گرفتاریوں کی تصدیق نہیں کی ہے اور پولیس بیان جاری ہونے کے بعد ہی خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز آٹھ محرم کا جلوس سرینگر میں اپنے روایتی راستے سے برآمد ہوا۔ کرن نگر کے گرو بازار علاقے سے شروع ہوکر محرم کا جلوس ڈل گیٹ پر اختتام پذیر ہوا۔
جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے اتوار (۱۴ جولائی) کو مسلسل دوسرے سال جلوس برآمد کرنے کی اجازت دی تھی۔ ضلع مجسٹریٹ سرینگر، بلال محی الدین بٹ، کی قیادت میں انتظامیہ نے جلوس عزا کی پر امن نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے کئی شرائط عائد کیں۔
شرکاء کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں ملوث نہ ہوں جو ریاست کی سلامتی اور خودمختاری کو خطرے میں ڈال سکتی ہوں اور انہیں اشتعال انگیز سمجھے جانے والے یا کالعدم تنظیموں سے وابستہ جھنڈوں یا علامتوں کی نمائش سے منع کیا گیا تھا۔
ان پابندیوں کے باوجود، عزاداوں کو فلسطینی پرچم لہراتے اور غزہ اور آس پاس کے علاقوں میں مصائب کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔ عزاداروں نے امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بازے کی، مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور امام حسینؓکی پسماندہ لوگوں کے لیے کھڑے ہونے کی میراث کے ساتھ مشابہت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشکوک افراد کی نقل وحمل پر پونچھ میں تلاشی آپریشن

Next Post

’مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے‘ لیکن دکھ ہے کہ اب وہ بہت دور جا چکا ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
’مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے‘ لیکن دکھ ہے کہ اب وہ بہت دور جا چکا ہے ‘

’مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے‘ لیکن دکھ ہے کہ اب وہ بہت دور جا چکا ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.