جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع میں بھی سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے بیٹار علاقے میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایس او جی اور فوج نے مشترکہ طورپر علاقے کو محاصرے میں لے کر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے سیکورٹی فورسز کو اطلاع دی کہ پونچھ کے بیٹار علاقے میں دومشتبہ افراد کو دیکھا گیا جس کے بعد سلامتی عملے نے آس پاس علاقوں کو محاذصرے میں لے کر ملی ٹینٹ مخالف آپریشن شروع کیا۔
واضح رہے کہ جموں صوبے میں گزشتہ ایک ماہ سے ملی ٹینٹ حملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر صوبے بھر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔