سرینگر///
خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں گزشتہ دنوں فوسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین ہوئی فائرنگ کے بعد جمعرات کو تلاشی آپریشن مسلسل تیسرت دن میں داخل ہوا۔
یک سینئر پولیس افسر نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ تلاشی آپریشن کو رات کے لیے عارضی طور پر روک دیا گیا ہے اور چھپے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
افسر نے کہا کہ منگل کی دوپہر کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تلاشی شروع کی گئی۔
پولیس افسر نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی دہشت گرد کے مارے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے جبکہ منگل کی شام سے علاقے میں تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔