جموں//
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر نوین سچدیوا نے جمعرات کو جموں وکشمیر کے ڈوڈہ اور اودھم بلٹ کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سی آئی ایف (ڈیلٹا) کے جنرل افیسر کمانڈنگ (جی او سی) بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
وائٹ نائٹ کور نے جمعرات کو ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا’’وائٹ نائڑ کور کے جی او سی نوین سچدیوا نے سی آئی ایف (ڈیلٹا) کے جی او سی کے ہمرا ڈوڈہ کے بسنت گڑھ کا دورہ کرکے وہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا‘‘۔
پوسٹ میں کہا گیاؔ’’اس سیکورٹی جائزے سے خطے میں امن اور استحکام کو بر قرار رکھنے کے لئے فوج، جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان ہموار تال میل کی ضرورت کو اجاگر ہوجاتی ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ اودھم کے بسنت گڑھ کی پولیس چوکی کے ایک پولیس اہلکار نے بدھ کی شام کچھ مشکوک نقل وحمل دیکھنے کے بعد ہوا میں گولیاں چلائیں۔
ادھر جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ، ادھم پور، ڈوڈہ اور سانبہ اضلاع میں تلاشی آپریشن جاری ہے جس دوران سیکورٹی فورسز نے کم از کم دو درجن افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر حراست میں لیا۔