جموں///
کانگریس پارٹی سے علیحدہ ہوکر نئی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی)میں شامل ہونے والے کچھ لیڈر واپس کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں ۔
آزاد کے ساتھی اور سابق وزیر تاج محی الدین اور عبدالمجید وانی دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان لیڈران کے ساتھ ساتھ سابق ایم ایل اے گلزار وانی بھی آزاد کا دامن چھوڑ سکتے ہیں۔
آزاد نے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی لانچ کرنے کے بعد لوک سبھا انتخابات میں از خود شرکت نہیں کی بلکہ پارٹی سے وابستہ بیشتر غیر معروف اور نئے شامل ہوئے لیڈران کو ٹکٹ دی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ان تینوں لیڈروں نے پہلے جموں کشمیر یونٹ اور بعد ازاں کانگریس کی اعلیٰ کمانڈ سے رابطہ کرکے پارٹی میں دو بارہ شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ۔