پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پائیدار اور محفوظ شہروں کی تعمیر کرنا ہمارا بنیادی ہدف:ایل جی سنہا

’ہمارے شہرترقی کے شہریوں کے خوابوں کو پورا کرنے میں کلیدی کردار اَدا کررہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-05
in اہم ترین
A A
جموں کشمیرمیں اچھی حکمرانی اب حقیقت بن چکی ہے: ایل جی سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے مرکزی وزارتِ ہائوسنگ اور شہری اَمور کی شہری منصوبہ بندی سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے سری نگر کنکلیو سے خطاب کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے کلیدی خطاب میں اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ممبران اور تمام ماہرین کو مُبارک باد پیش کی۔
سنہا نے کہا کہ تمام ریاستوں اور شہری منصوبہ سازوں کے ساتھ دو دِن کی طویل بات چیت اور سفارشات سے ملک میں شہری منصوبہ بندی میں اِصلاحات سے متعلق کمیٹی کی حتمی رِپورٹ تیار کرنے میں مدد ملے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ٹاؤن پلانروں، اَربن ڈیزائنروں اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے لئے تیار شہروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتہائی موسمی واقعات ، آب و ہوا کی تبدیلی کے اَثرات اور غیر متوقع موسمی پیٹرن کو دیکھتے ہوئے مستقبل کے محفوظ شہروں کے لئے شہری منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرنا ضروری ہے۔
سنہانے یوٹی اِنتظامیہ کے شہری تبدیلی اور دیرپا ، جامع اور محفوظ شہروں کی تعمیر کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا جو لوگوں کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور اِقتصادی ، معاشرتی اور آب و ہوا کے چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے قابل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’ہمارے شہر ملک کی ترقی کے شہریوں کے خوابوں اور اُمنگوں کو پورا کرنے میں بھی کلیدی کردار اَدا کر رہے ہیں۔ بڑھتی ہوئی اَربنائزیشن بڑھتی ہوئی اُمنگوں کی عکاسی کرتی ہے۔ شہری منصوبہ بندی دیرپا بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور رہائشیوں کو خوشحال بنانے کے قابل ہونی چاہئے۔‘‘
سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں متعارف کی گئی شہری اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہری بحالی اورسمارٹ سٹی مہم جیسے اہم اَقدامات سے شہری منصوبہ ساز معیار ِزندگی کو بہتر بنانے کیلئے شہروں کی زیادہ جامع ترقی کی تلاش کر رہے ہیں۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے شہریت کے چیلنجوں سے نمٹنے اور تمام شہریوں کے لئے معیارِ زندگی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کچھ قیمتی تجاویز پیش کیں۔
ایل جی نے اعلیٰ سطحی کمیٹی پر زور دیا کہ وہ جدید سہولیات اور قدرتی ورثے کے درمیان توازن پیدا کرے اور مستقبل کی شہری منصوبہ بندی میں معیاری رہائش گاہ پر توجہ مرکوز کرے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے دیرپا شہریت اور جامع، ہمہ جہت شہری ترقی، شہری اور مستقبل کی تیاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
سنہا نے شراکت داروںاور کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ شہری صلاحیتوں کو کھولنے اور دیہی اور شہری سہولیات میں فرق کو ترجیحی بنیادوں پرختم کرنے کے لئے اہم اَقدامات کریں۔ اِس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر نے سیٹلائٹ شہروں اور دیہی علاقوں میں معاشی سرگرمیوں اور معیارِ زندگی کو نئے سرے سے فروغ دینے پر زور دیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شہروں کی ماحولیاتی صلاحیت مستقبل میں اُن کی معاشی صلاحیت کی بنیاد بن جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے کے لئے تجارتی مرکز کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوامی سہولیات اور مقامات قابل رَسائی اور جامع ہونے چاہئیں۔
سنہانے شہری منصوبہ بندی اور ترقیاتی پالیسی میں شہریوںکے تاثرات اور غیر متوقع موسمی پیٹرن کو شامل کرنے کے علاوہ شہر کے انتظام کے ملٹی ماڈل اِنٹگریٹیڈ ٹرانسپورٹیشن اور ریسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کی تجویز دی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے منصوبہ بندی کے عمل کے دوران کنکٹویٹی، تکنیکی بنیادی ڈھانچے، گرین اِنفراسٹرکچر، کمیونی کیشن اِنفراسٹرکچر، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہری منصوبہ بندی سے متعلق اعلیٰ سطحی کمیٹی کے چیئرمین کیشو ورما نے جموں و کشمیر کے شہری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کی قیادت والی یو ٹی اِنتظامیہ کی ستائش کی۔
شہری منصوبہ بندی کے ماہرین نے شہری منصوبہ بندی اور ترقی میں ضروری اِصلاحات پر بھی اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایل اے سی کا احترام کریں‘ جے شنکر نے چینی ہم منصب سے کہا

Next Post

پانچ سال بعد بشارت بخاری کی محبوبہ کی پی ڈی پی میں واپسی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post

پانچ سال بعد بشارت بخاری کی محبوبہ کی پی ڈی پی میں واپسی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.