سرینگر//
وادی کشمیر میں نا قابل برداشت گرمی کا زور جا ری رہتے ہوئے سرینگر میں دن کا درجہ حرارت۶ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ ہوکر پچیس سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا۔
ٓاطلاعات کے مطابق سرینگر میں آج رواں سیزن کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔
ماہر موسمیات فیضان عارف کینگ نے بتایا کہ سری نگر میں بدھ کے روز گرمی کا ۲۵سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرینگر میں بدھ کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۶ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ۶ڈگری زیادہ ہے ۔
کینگ کا مزید کہنا تھا کہ۹جولائی۱۹۹۹کو سرینگر میں ۳۷ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ان کے مطابق’’مجموعی طور پر، یہ سری نگر میں جولائی میں ریکارڈ کیا گیا۱۱واں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ‘‘۔انہوں نے کہا’’اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت۳ء۳۸ڈگری سینٹی گریڈ ۱۰جولائی۱۹۴۶کو ریکارڈ کیا گیا تھا‘‘۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے گلمرگ میں بھی۱۱سال بعد جولائی کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جہاں بدھ کو پارہ۷ء۲۵ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
گلمرگ میں اس سے قبل سب سے زیادہ درجہ حرارت۲۹جولائی۲۰۱۳کو۰ء۲۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت۱۴ جولائی۱۹۶۹کو۴ء۲۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے کوکرناگ میں بھی آج اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت۳ء۳۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔ یہاں۸جولائی۱۹۹۳کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت۳۳ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر واقع قاضی گنڈ میں جولائی میں اب تک کا دوسرا بلند ترین درجہ حرارت۴ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت۵ء۳۴ڈگری سینٹی گریڈ ۱۱جولائی۱۹۸۸کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اس دوران محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ وادی میں ۴ جولائی کی شام سے ۷ جولائی تک بارشوں کا امکان ہے ۔