منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

جناب وزیر اعظم کی مہارت!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-07-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

صاحب وزیر اعظم سے لاکھ اختلاف لیکن…لیکن اپنی محرمیوں کو اپنے حق میں بدلنے کا جو فن ان کے پاس ہے‘ اس میں جو مہارت انہیں حاصل ہے ‘ وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہے… کسی اور کو حاصل نہیں ہو سکتی ہے… بالکل بھی نہیں ہو سکتی ہے ۔بھارت دیش میں ہی نہیں بلکہ ملک سے باہر بھی مودی جیسا کوئی نہیں ہے… کوئی نہیں ہے جو اپنی محرمیوں کو اپنے حق میں کرے … راہل بابا نے کل لوک سبھا میں وزیر اعظم پر زبانی حملے کیا کئے کہ…کہ آج مودی نے ان پر پلٹ وار کردیا …یہ کہہ کر کردیا کہ کانگریس کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے کہ ایک چائے بیچنے والا ملک کا وزیر اعظم بن گیا ہے… حالانکہ انہیں وزیر اعظم بنے ہو ئے دس گیارہ سال ہو گئے ہیں اور… اور اللہ میاں کی قسم کانگریس کو بھی اب یاد نہیں رہا ہو گا… اور بالکل بھی نہیں ہو گا کہ مودی جی کبھی کسی زمانے میں کسی ریلوے اسٹیشن پر چائے بیچا کرتے تھے… لیکن… لیکن جب بھی کانگریس یا اپوزیشن وزیر اعظم کو گھیرے میں لینے کی کوشش کرتی ہے تو… تو وزیر اعظم اس طرح کی جذباتی باتیں کرکے پلٹ وار کرتے ہیں… ایسا صرف مودی جی ہی کر سکتے ہیں کوئی اورنہیں کہ … کہ ان کی جگہ اگر کوئی اور ہو گا تو… تو وہ سوچے گا‘ غور کرے گا… اس بات پر غور کرے گا کہ… کہ وزیر اعظم بننے کے دس سال بعد خود کو چائے والا قرار دینے کی بات اب نہیں چلے گی …اس لئے وہ اس کا ذکر تک نہیں کرے گا … لیکن… لیکن مودی جی نہیں … انہیں جب بھی جہاں بھی اس بات کا موقع ملتا ہے یہ … یہ ایسی باتیں کرتے ہیں… جذباتی باتیں… لوک سبھا الیکشن کے دوران یا پھر شاید اس سے پہلے لالو یادو نے کہا کہ وزیر اعظم کا خود کوئی پریوار نہیں ہے… یہ تنہا ہیں… کوئی بیٹا بیٹی نہیں … اور… اور دیکھئے اپنی اس محرومی کو وزیر اعظم نے کہہ کر اپنے حق میں بدل دیا کہ… کہ سارا دیش ان کا پریوار ہے …یہ جواب سن کر لالو جی نے خود کو گالیاں دی ہوں گی کہ… کہ انہوں نے ایسی بات… مودی جی کے بارے میں ایسی بات‘ ان کی محرومیوں کا ذکر کیا ہی کیوں تھا…لیکن… لیکن کل راہل بابا نے مودی جی کی کسی محرومی کا ذکر نہیں کیا تھا… انہیں چائے والا نہیں کہا تھا … لیکن پھر بھی مودی جی نے چائے لا ہی دی… پینے پلانے کیلئے نہیں بلکہ سننے سنانے کیلئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس چائے بیچنے والے کا وزیر اعظم بننا ہضم نہیں کر پا رہی: مودی

Next Post

فتح کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
روہت چاہیں گے جنوبی افریقہ کی فتح کے سلسلہ کو روکنا

فتح کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے پچ کی مٹی کیوں کھائی ؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.