جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لیفٹیننٹ گورنر کا سرینگر میں خصوصی قومی یکجہتی کیمپ میں این سی سی کیڈٹوں سے خطاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-30
in مقامی خبریں
A A
’جی ٹونٹی اجلاس کے بعد یو ٹی میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا‘

Sinha

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سِنہا نے آج رنگریٹھ کے جے اے کے ایل آئی رجمنٹل سینٹر میں خصوصی قومی یکجہتی کیمپ میں نیشنل کیڈٹ کور کے سینئر ونگ کیڈٹوں سے خطاب کیا۔
سنہا نے اَپنے خطاب میں نوجوان کیڈٹوں کو زندگی بھر دوستی قائم کرنے، مختلف زبانوں اور روایات کے باوجود اتحاد قائم کرنے والی ثقافتوں کے امیر ورثے کو سمجھنے اور اس کی قدر کرنے کا موقعہ فراہم کرنے کے لئے این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر اور لداخ کی سراہنا کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ خصوصی قومی یکجہتی کیمپ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ کے جذبے کو فروغ دیتا ہے اور اس نے حب الوطنی، دیانت داری اور بے لوث خدمت کی مشترکہ اَقدار کو فروغ دینے کے لئے ملک کے ۱۷ ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کو اکٹھا کیا ہے۔
سنہا نے کہا کہ کیمپ کی سرگرمیاں واقعی کثرت میں وحدت کے جذبے کی علامت ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس سے کیڈٹوں میں نظم و ضبط، دیانت داری اور بھائی چارے کی اقدار پیدا ہوتی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نسل، مذہب اور جنس کی حدود سے بالاتر ہو کر معاشرے میں بنیادی اَقدار کو فروغ دینے اور اِنسانی وقار اور مساوات کے اصولوں کی ترویج میں نیشنل کیڈٹ کور کے اہم کردار کی ستائش کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ بنیادی اَقدار ہمیں روشن مستقبل کے مشترکہ ویژن سے جوڑتی ہیں۔
ایل جی نے کہا کہ این سی سی نے ہمیشہ اَپنے نصب العین’’اتحاد اور نظم و ضبط‘‘ کے مطابق عزم، کارکردگی اور پوری لگن کے ساتھ سماج کی خدمت کی ہے اور قوم کی تعمیر میں بے پناہ کردار اَدا کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ خصوصی قومی یکجہتی کیمپ این سی سی کیڈٹوں کو ملک کے باقی حصوں کی نسبت وادی کشمیر کے نوجوانوں کی مشترکہ اُمنگوں کی تعریف کرنے اور ان کا اشتراک کرنے کے قابل بنائے گا۔
سنہا نے کیڈٹوں سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بااِختیار بنانے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ بڑی تعداد میں این سی سی میں شامل ہوں اورمعاشرے اور ملک کی بے لوث خدمت کریں۔
این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ تین نئے این سی سی یونٹ قائم کر رہے ہیں۔ اس نے پہلے ہی نگروٹا اور لیہہ میں جدید ترین تربیتی اکیڈمیاں قائم کی ہیں اور نوجوانوں کو اِختراعات اور سٹارٹ اپ سے جوڑنے کے پروگرام بھی شروع کئے ہیں۔
ملک کے۱۷ڈائریکٹوریٹ کے۲۵۰ سے زیادہ کیڈٹوں نے’ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں کشمیر اور لداخ کے منعقدہ کیمپ میں حصہ لیا۔
اِس موقعہ پر کیڈٹوں نے اپنی پرفارمنس سے ہندوستان کی متنوع ثقافتوں کا مظاہرہ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شہر کے مختلف مقامات پر ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی کمشنر کا اجلاس

Next Post

۱۴۴۶ھ:عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل:سعودیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

آپریشن سندور:بی جے پی کی سری نگرمیں ترنگا ریلی کا اہتمام

2025-05-16
مقامی خبریں

بگلیہار ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ ڈیم کے تمام گیٹ بند

2025-05-16
وادی میں شبانہ بارشیں اور تیز ہوائیں
مقامی خبریں

فوجی سربراہ کا بارہمولہ کے اگلے علاقوں کا دورہ جوانوں کے رول کو سراہا

2025-05-16
کٹھوعہ:جھرپ میں ۲ ملی ٹنٹ ہلاک‘۵ سیکورٹی اہلکار زخمی
مقامی خبریں

ریاسی اور کٹھوعہ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد تلاشی آپریشن جاری

2025-05-16
logoo76-1
مقامی خبریں

ڈی جی بی ایس ایف نے جموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا

2025-05-16
نارکو دہشت گردی میں ملوث افرادسے سختی سے نمٹا جائے گا:ڈی جی پی پربھات
مقامی خبریں

پربھات کا ضلع ہسپتال پونچھ کا دورہ‘ زخمیوں کی عیادت

2025-05-16
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

سرینگر کے گرو بازار میں خوفناک آتشزدگی، پانچ رہائشی مکان خاکستر

2025-05-15
مقامی خبریں

شمالی کمان کے سربراہی کی ایل جی اور وزیر اعلیٰ سے علیحدہ ملاقاتیں

2025-05-15
Next Post
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت

۱۴۴۶ھ:عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل:سعودیہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.