بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گرین پارک میں ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-30
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

کانپور، //) ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 27 ستمبر سے یہاں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے لیے تاریخی گرین پارک اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے صدر ندھی پتی سنگھانیہ تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جولائی کے پہلے ہفتے میں گرین پارک کا معائنہ کریں گے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد گرین پارک گراؤنڈ کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ گرین پارک اسٹیڈیم میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 27 ستمبر سے ہونے والے ٹیسٹ میچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اس کا جائزہ لینے کے لیے کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم پہنچیں گے۔
گرین پارک اسٹیڈیم ملک کا واحد اسٹیڈیم ہے جہاں پہلے طلبہ کی گیلری ہوا کرتی تھی اور 15 سے 20 ہزار تماشائی ایک ساتھ بیٹھ کر میچ سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ 2009 میں گرین پارک اسٹیڈیم میں ڈائریکٹرز اور وی آئی پی پویلین کی تعمیر کے بعد، وہ گیلری بند کر دی گئی تھی، نیز تماشائیوں کی گنجائش بھی کم ہو گئی تھی۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر آنجہانی یدوپتی سنگھانیہ نے حکومت سے کئی بار اسٹوڈنٹ گیلری کے جمود کو برقرار رکھنے کے لیے درخواست دی تو پبلک گیلری کے کچھ حصے کو وہ شکل فراہم کردی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر ندھی پتی سنگھانیہ گراؤنڈ اور پویلین کے علاوہ میڈیا سینٹر وغیرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے اور کمیوں کو دور کرنے کی ہدایات جاری کریں گے۔ اس بارے میں یو پی سی اے کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایسوسی ایشن کے صدر نے ابھی زبانی طور پر ٹیسٹ میچ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں وہ جلد ہی ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے گرین پارک پہنچیں گے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گرما میں بھی…!

Next Post

نیدر لینڈ کی سفیر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے
کھیل

یوتھ اولمپک کھیلوں میں ہندوستان کے 17 ایتھلیٹ 11 مقابلوں میں حصہ لیں گے

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں
کھیل

ہندوستان کی نظریں جیت کے ساتھ اختتام پر مرکوز، نیوزی لینڈ ایک اور شاندار کارکردگی کا خواہاں

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لیے عاقب نبی ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
کھیل

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

2026-10-31 - Updated on 2026-11-03
اہم ترین

رن فار یونٹی‘ کے پیش نظر آج  بلیوارڈ روڈ پر ٹریفک پابندیاں

2026-10-31
کھیل

معاہدہ نہ ہونے پر امریکا و اسرائیل ایران پر بڑے حملوں کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ

2026-10-30
دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا
کھیل

دہلی نے خواتین کی ڈومیسٹک ٹی20 کرکٹ میں 262 رنز کا نیا ریکارڈ قائم کیا

2026-10-30
ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا
کھیل

ہندوستان کی نظریں 0-4 کی برتری پر، نیوزی لینڈ کو حل تلاش کرنا ہوگا

2026-10-30
Next Post
سندھو سنگاپور اوپن کے فائنل میں پہنچیں

نیدر لینڈ کی سفیر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.