نئی دہلی//
برسراقتدار بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کے خلاف لڑائی کو لے کر راہول گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے فیصلے کو قبول کرلیا ہے اور وہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یہ فیصلہ ۱۸ ویں لوک سبھا کے اسپیکر کے عہدے کو لیکر اپوزیشن اور کمزور حکمراں اتحاد کے درمیان پہلی بڑی لڑائی سے چند گھنٹے پہلے سامنے آیا ہے۔
این ڈی اے کااس یقین دہانی سے انکار کیا کہ کسی اپوزیشن رکن کو ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ دیا جائے گا، جیسا کہ روایت ہے، کانگریس اور انڈیا بلاک نے آخری لمحات میں بی جے پی کے امیدوار اوم برلا کے مقابلے میں کے سریش کو اپنا امیدوار بنا کر اسپیکر کے عہدے کے لئے انتخاب پر مجبور کرنے کا فیصلہ کیا، جو پچھلی لوک سبھا میں اسپیکر تھے۔