پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج۱۴۴۵ھ:مناسک ِحج اختتامی مراحل میں‘حاجیوں کی جمرات کی رمی کے بعد قربانی

حجاج کے گروپ طواف افاضہ ادا کرنے مکہ مکرمہ بھی پہنچ رہے ہیں/’حج سکیورٹی کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-16
in مقامی خبریں
A A
حج۱۴۴۵ھ:مناسک ِحج اختتامی مراحل میں‘حاجیوں کی جمرات کی رمی کے بعد قربانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر/(ویب ڈیسک)
لاکھوں عازمین حج میدان عرفات میں حج کا رْکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے اور مزدلفہ میں رات گزارنے کے بعد منیٰ پہنچ کر جمرات کی صبح رمی کی اور قربانی کا فریضہ ادا کیا۔
الاخباریہ چینل کے مطابق حجاج کے قافلے ہفتہ اوراتوار کی درمیانی شب سے منی پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔ اب وہ حجاج قربانی کے بعد حلق کرائیں گے اور پھر احرام کی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔
سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کے مطابق ’رواں برس(۱۴۴۵ ہجری) میں۱۲۰۰سے زیادہ ممالک سے آنے والے عازمین کی تعداد ۱۸ لاکھ ۵۰ہزارکے قریب رہی ہے۔‘
قبل ازیں حجاج نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سْنا جس کا ترجمہ اردو سمیت ۲۰ زبانوں میں نشر بھی کیا گیا۔
حجاج نے میدان عرفات میں ظہر اور عصر کی نماز ایک اذان دو اقامت کے ساتھ قصر ادا کی اورغروب آفتاب تک وقوف کیا۔
سورج غروب ہوتے ہی حجاج کے قافلے میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے تھے۔حجاج نے مزدلفہ میں جو تیسرا حج مقام ہے پہنچنے پر مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ ایک اذان دو اقامت کے ساتھ ادا کی اور رمی کے کیلئے کنکریاں جمع کیں۔
حجاج اتوار کو جمرات کی رمی کر رہے ہیں۔ جمرات کی رمی جسے عرف عام میں شیطانوں کو کنکریاں مارنا کہا جاتا ہے، حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے۔حجاج جمرات رمی کرنے کے بعد قربانی،حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے ) کے بعد احرام کھول دیں گے۔ حجاج کے گروپ طواف افاضہ ادا کرنے مکہ مکرمہ بھی پہنچ رہے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے سکیورٹی ترجمان نے کہا ہے کہ’ حج سکیورٹی پلان کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوگیا‘۔
پریس کانفرنس میں وزارت حج کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر عایض الغوینم نے کہا ’’ منی سے عرفات تک حجاج کی آمد وفت کیلئے بیس ہزار بسیں استعمال کی گئیں جن میں ۴۲ ہزار ڈرائیور اور گائیڈ موجود تھے‘۔
وزارت نقل وحمل کے ترجمان صالح الزوید کے مطابق ’عرفات سے مزدلفہ روانگی ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل ہوئی۔ تین لاکھ حجاج کو مشاعر مقدسہ ٹرین اور دیگر کو جدید بسوں کے ذریعے پہنچایا گیا ہے‘۔
مزدلفہ، منی اور عرفات کے درمیان واقع ہے۔ مزدلفہ کے نام کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ حجاج یہاں رات کی تاریکی میں پہنچتے ہیں اسی منابست سے اسے مزدلفہ یعنی (رات کی منزل) کہا جانے لگا۔بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مزدلفہ نام دینے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پہنچنے پرحجاج حرم مکی کے قریب ہوجاتے ہیں اس کے معنی ہوتے ہیں کہ وہ منزل جہاں پہنچنے پرحجاج حرم کے قریب ہوگئے۔
مزدلفہ کا رقبہ۱۳ مربع کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ اس کے مغرب میں منی اور مشرق میں عرفات ہے۔ ہے۔ یہیں وادی المحشر ہے یہ چھوٹی وادی ہے جو منی اور مزدلفہ کے درمیان واقع ہے۔ایک طرح سے یہ وادی منی اور مزدلفہ کے درمیان حد فاصل کا کام دیتی ہے۔
رمی کو آسان اور محفوظ بنانے کیلئے جمرات کمپلکں بنایا گیا ہے جو۹۵۰ میٹر طویل ہے۔ اس کا عرض۸۰ میٹر ہے اوریہ ۴منزلہ ہے۔ مستقبل میں کمپلکس کی۱۲ منزلیں اٹھائی جاسکتی ہیں، جس سے ۵۰ لاکھ حجاج بیک وقت رمی کرسکیں گے۔
جمرات کے ستون۶۰میٹر اونچے ہیں اور یہ ستون بیضوی شکل کے ہیں۔ رمی کیلئے شیڈول کے مطابق حاجیوں کو قافلوں کی شکل میں بھیجا جاتا ہے۔ اس کے تحت مختلف مقامات پر خیمہ زن حاجیوں کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق رمی کیلئے جاتے ہیں۔
جمرات کمپلکس کی تعمیر میں ایک اور بات کا اہتمام کیا گیا ہے، وہ یہ کہ سارے حجاج کو ایک ساتھ، جمرات پل کے کسی ایک راستے پر جمع ہونے سے روکا جائے۔ اسی لیے کئی راستے بنائے گئے ہیں۔
جمرات کے پل کو مشاعر مقدسہ(منی ،مزدلفہ اور عرفات) ٹرین سے بھی مربوط کردیا گیا ہے تاکہ حجاج رمی کے بعد مشاعر مقدسہ ٹرین کے ذریعے اپنی مطلوبہ منزل تک باآسانی پہنچ سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے 

Next Post

صدرمرمو نے ہم وطنوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
’ آئین میں درج نظریات نے ملک کی رہنمائی کی‘

صدرمرمو نے ہم وطنوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.