منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

صاحب یہ بھی گستاخی ہے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-16
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

نہیں صاحب یہ سب کچھ نہیں چلے گا … اسے چلنے نہیں دیا جائیگا …اور اس لئے نہیں دیا جائیگا کیونکہ یہ ناقابل برداشت ہے … اس کو بر داشت نہیں کیا جا سکتا ہے اور… اور اس لیئے نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ یہ گستاخی کے زمرے میں آتا ہے ‘ اسے آرام سے نافرمانی قرار دیا جا سکتا ہے … اگست ۲۰۱۹ کے بعد سے ملک کشمیر میں اگر سب کی عقل ٹھکانے پر آگئی ہے تو … تو شہر اوروادی کی ان سڑکوں کو کیا ہوا جو آج بھی اکڑ دکھا رہی ہیں… جو آج بھی سر کشی کے موڈ میں ہیں… جو آج بھی یہ بارش کے چند قطروں سے جھیلوں میں بدل جاتی ہیں… ایسا نہیں ہو نا چاہئے ‘ ایسا نہیں ہو سکتا ہے… ایسا ہونے نہیں یا جائیگا … اس سے پہلے کہ ان سرکش سڑکوں کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی کی جا ئے ‘کوئی ان سے کہہ دے اور… اور واضح الفاظ میں کہہ دے کہ … کہ اب یہ سب کچھ برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے… اور اگر ان سڑکوں نے اس تنبیہ کے بعد بھی اپنی یہ حرکتیں جاری رکھیں تو… تو نتائج کی ذمہ داری ان پر ہی عائد ہوگی کسی اور پر نہیں … بالکل بھی نہیں ۔اور … اور اس لئے نہیں کہ یہ تو کوئی بات نہیں ہو ئی کہ … کہ بارش کے چند قطروں کے ساتھ ہی شہر اور وادی کی یہ سڑکیں پانی میں ڈوب جاتی ہیں… بالکل ایسے ہی جیسے اگست ۲۰۱۹ سے پہلے ڈوب جاتی تھیں…تب کی بات اور تھی‘ اب کی بات اور ہے… تب ملک کشمیرمیں کچھ بھی چلتا تھا … کچھ بھی ہوتا تھا… لیکن اب یہ سب کچھ برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے… اب یہ کچھ چل نہیں سکتا ہے… بھلائی اسی میں ہے کہ … کہ یہ سڑکیں اپنا رویہ درست کریں …اور اس حقیقت کے آگے سر تسلیم خم کریں کہ کشمیر بدل گیا ہے اور… اور ہول سیل میں بدل گیا ہے… اس لئے ان سڑکوں کو بھی بدلنا ہو گا… انہیں بھی بدلنا پڑے گا … اور اگر انہوں نے ایسا نہیں کیا تو… تو پھر انہیں بدلنے پر مجبور کیا جائیگا … اور اس حوالے سے یہ سڑکیں کسی غلط فہمی میں نہ رہیں… یہ بھی امید نہ رکھیں کہ انہیں کوئی رعایت دی جائیگی … کہ … کہ اب کشمیر بدل گیا ہے اور… اور جو کوئی بھی لوگوں کو نقصان پہنچائے گا اسے بخشا نہیں جائیگا … بالکل بھی نہیں جائیگا … پھر چاہے وہ سڑکیں… جھیل میں تیرتی ہو ئی سڑکیں ہی کیوں نہ ہوں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا

Next Post

پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
ون ڈے سیریز جیت کر زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیے،ہمیں آگے مزید مشکل چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے: تمیم اقبال

پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.