سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار اور اس کے ساتھی کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے تاپر علاقے میں ہفتے کے روز ایک موٹر سائیکل کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔
متوفین کی شناخت ۲۶سالہ عبد الرحمان قریشی ولد ارشاد احمد قریشی ساکن ہریدوار اور۲۸سالہ انیش سونی ولد راجندر سنگھ ساکن پنجاب کے طور پر کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔