سرینگر//
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے پانچ دنوں کے دوران جموں کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے جبکہ جموں و کشمیر کے باقی علاقوں میں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں۱۹؍اور۲۰جون کو گرج چمک کے ساتھ رک رک بارشیں ہوسکتی ہیں اور اس دوران کہیں کہیں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں۱۴جون کو کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد میں۱۵سے۱۸جون تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے تاہم اس دوران بھی کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۹؍اور۲۰جون کو کہیں کہیں رک رک کر بارشوں کا امکان ہے ۔
دریں اثنا ابر آلود موسم کے بیچ سیاحتی مقام گلمرگ کو چھوڑ کر وادی کے شبانہ درجہ میں گراوٹ درج ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۹ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۰ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔