جموں/۱۲جون
جموںکشمیر پولیس نے ریاسی بس حملے میں ملوث ملی ٹنٹ کا خاکہ جاری کیا ہے اور اس کے متعلق اطلاع دینے والے کو 20 لاکھ روپیے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
بتادیں کہ ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں اتوار کی شام ملی ٹنٹوں نے ایک یاترا گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 9 یاتری جاں بحق جبکہ 33 دیگر زخمی ہوگئے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ ریاسی پولیس نے اس حملے میں ملوث دہشت گرد کا خاکہ جاری کیا ہے اور اس کے بارے میں اطلاع فراہم کرنے والے کو 20 لاکھ روپیوں کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا خاکہ عینی شاہدین کی طرف سے فراہم تفصیلات کی بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے ۔
دریں اثنا ریاسی حملے میں ملوث دہشت گرد کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر آپرہشن جاری ہے اور سیکورٹی فورسز کی 11 ٹیمیں کام پر لگی ہوئی ہیں۔