پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریاسیـ میںدوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

حملے سے حوالے سے اب تک۲۰ افراد کو حراست میں لیا گیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-12
in اہم ترین
A A
ریاسی حملہ:گیارہ آپریشنل ٹیمیں فیلڈ پر کام کر رہی ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
جموںکشمیر کے ریاسی ضلع کے کانڈا علاقے میں مسلسل دوسرے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہا۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ۲۰کے قریب افراد کو حراست میں لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جموں صوبے کے ریاسی ضلع میں منگل کے روز بھی ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری رہاجس دوران سیکورٹی فورسز نے مفرور جنگجووں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر مزید کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گیارہ ٹیمیں تلاشی آپریشن میں جٹ گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران۲۰کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کی خاطر گرفتار کیا ہے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاسی کے کانڈا علاقے میں دہشت گردانہ حملے کے بعد خط پیر پنچال اور جموں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے ۔
ان کے مطابق پولیس ، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے سینئر آفیسران علاقے میں آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں اور جنگلی علاقے میں ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل بھی تیز کیا گیا ۔
ذرائع نے بتایا کہ راجوری اور ریاسی اضلاع میں سرگرم غیر ملکی دہشت گرد وں نے اس حملے کو انجام دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تین سے چار دہشت گردوں نے بس پر حملہ کیا اور بعد ازاں جنگلی علاقے کی طرف بھاگ گئے ۔
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے کے کئی علاقوں میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
بتادیں کہ اتوار کی شام ریاسی کے کانڈ ا علاقے میں دہشت گردوں نے یاترا بس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور بس گہری کھائی میں جاگری ۔
عین شاہدین کے مطابق کھائی میں بس گرنے کے بعد دہشت گردوں نے مسلسل بیس منٹوں تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا جس وجہ سے متعدد افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ۔
اس حملے میں۹یاتری ہلاک جبکہ ۴۱دیگر زخمی ہوئے جن میں دو نو زائد بچے بھی شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکی تجاویز کی حمایت میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل نے منظور کر لی

Next Post

غیر جمہوری نظام کی وجہ سے ہر ایک شعبہ زوال پذیر :فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق

غیر جمہوری نظام کی وجہ سے ہر ایک شعبہ زوال پذیر :فاروق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.