نئی دہلی// وزیر اعظم کے طور پر اتوار کو حلف لینے سے پہلے مسٹر نریندر مودی کل صبح یہاں نیشنل وار میموریل جائیں گے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی صبح 7.30 بجے انڈیا گیٹ پر واقع قومی جنگی یادگار پر جائیں گے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
اس موقع پر تینوں افواج کے اعلیٰ افسران بھی نیشنل وار میموریل پر موجود ہوں گے ۔
مسٹر مودی کو نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے ) کی پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اتوار کی شام انہیں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف دلائیں گی۔
مسٹر مودی کے ساتھ ان کی وزارتی کونسل کے کچھ اراکین بھی حلف لیں گے ۔