سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک ضمانت یافتہ منشیات فروش پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان جدید آلات کا استعمال ضمانت پر رہا منشیات فروشوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے کیا جاتا ہے ۔
کولگام پولیس نے جمعہ کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاؔ’’عدالت سے موصولہ ایک حکم کی تعمیل میں کولگام پولیس نے ضمانت پر رہا ایک منشیات فروش پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس نصب کیا’’۔
ترجمان نے کہا کہ یہ عمل مذکورہ منشیات فروش کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے انجام دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ضمانت کے شرائط کی خلاف ورزی نہ کر سکے ۔