پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عمر! آپ بھی چھٹی پر چلے جائیے

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-06-08
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہار کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا …اسے تسلیم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔یہ بڑے دل گردے کا کام ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے … اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘ عمرعبداللہ کے بس کی بھی بات نہیں ہے۔بارہمولہ میں ان جناب نے انجینئر رشید کے ہاتھوںہار کا ہار کیا پہنا کہ ان جناب کی عقل کہیں رخصتی پر چلی گئی ہے …اور جب کسی انسان کی عقل رخصتی پر چلی جاتی ہے تو… تو وہ آپے سے باہرہوتا ہے اور… اور اپنے گورے گورے بانکے چھورے بھی آپے سے باہر ہوگئے اور… اور انجینئر صاحب کی جیت کو کشمیر میں ’شکست خوردہ‘ اسلامی تحریک کیلئے قوت بخش قرار دیا ۔’شکست خوردہ‘ حق خود ارادیت کی تحریک کب اور کیسے’ اسلامی تحریک‘ میں بدل گئی یہ ہم نہیں جانتے ہیںکہ… کہ جب عمرعبداللہ وزیر اعلیٰ تھے …یاان سے پہلے ان کے والد بھی وزیر اعلیٰ تھے ‘ تو تب کبھی بھی… جی ہاں کبھی بھی عمر صاحب یا ان کے والد نے کشمیر کی تحریک کو اسلامی تحریک نہیں قرار دیا… انہوں نے اسے پاکستان اعانت یافتہ در پردہ جنگ اور دہشت گردی قرار دیا لیکن… لیکن اللہ میاں کی قسم اسے کبھی اسلامی تحریک نہیں کہا… بالکل بھی نہیں کہا… اب انجینئر صاحب کے جیت جانے سے یہ اسلامی تحریک کیسے بن گئی … اگرآپ کی سمجھ میں یہ بات آگئی ہے تو… تو پلیز ہمیں بھی سمجھائیے ۔لیکن… لیکن صاحب ہمیں عمر صاحب سے کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ انجینئر صاحب نے انہیں زور کا جھٹکا دیا ہے… وہ بھی دھیرے سے نہیں بلکہ زور سے ۔ہم عمر صاحب کو یہی مشورہ دیں گے کہ جناب جو ہوا سو ہوا… کہ ہار جیت زندگی کا ایک لازمی حصہ ہیں… آج آپ ہار گئے ‘ کل جیت بھی جائیں … جب آپ جیت جائیں گے تو… تو لوگ بھول جائیں گے … سو فیصد بھول جائیں گے کہ … کہ آپ کبھی ہار بھی گئے تھے… آپ کو انجینئر صاحب نے ہرابھی دیا تھا … لیکن… لیکن آپ کے منہ سے نکلی بات لوگ بھول نہیں جائیں گے… اس لئے آپ خاموش رہیے‘ اگر آپ خاموش نہیں رہ سکتے تو… تو آپ بھی سجاد لون کی طرح چھٹی پر جائیے… اُس سجاد لون کی طرح جس کی انتخابات میں یوں سمجھ لیجئے کہ ضمانت بھی ضبط ہو گئی… تقریباً ہو گئی … آپ کو تو پھر بھی ووٹ ملے… وہ بھی سینکڑوں اور ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی صدر ہند سے ملاقات‘حکومت بنانے کا دعویٰ پیش

Next Post

عمر کے خدشات پر سیخ پا کیوں؟

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post

عمر کے خدشات پر سیخ پا کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.