ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

لوک سبھا نتائج:سمرتی ایرانی سمیت بی جے پی حکومت کے ۱۵ وزراء کوشکست ہوئی

اجے مشرا‘ارجن منڈا‘ کیلاش چودھری اور راجیو چندر شیکھر جیسے بڑے لیڈروں کو بھی رائے دہندگان نے مسترد کردیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-06
in مقامی خبریں
A A
لوک سبھا نتائج:سمرتی ایرانی سمیت بی جے پی حکومت کے ۱۵ وزراء کوشکست ہوئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

نئی دہلی//
۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے بڑے لیڈوں اسمرتی ایرانی، ارجن منڈا اور اجے مشرا ٹینی سمیت کم و بیش۱۵ وزراء کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اب تک ۵۴۳ لوک سبھا حلقوں میں سے۵۴۲ کے نتائج کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے ۲۴۰ نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ انڈین نیشنل کانگریس ۹۹ نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
سمرتی ایرانی ‘جنہوں نے ۲۰۱۹ میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو امیٹھی میں شکست دی تھی کو اس حلقے سے کانگریس کے امیدوار کشوری لال شرما نے ایک لاکھ۶۷ ہزار۱۹۶ ووٹوں سے ہرایا۔
لکھم پور کھیری واقعہ میں ملوث مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو سماج وادی پارٹی کے اتکارش ورما نے۳۴ہزار۳۲۹ ووٹوں سے شکست دی۔
جھارکھنڈ کے کھونٹی حلقہ میں آدیواسی امور کے مرکزی وزیر ارجن منڈا کو کانگریس امیدوار کالی چرن منڈا سے ایک لاکھ۴۹ہزار۶۷۵ووٹوں سے ہرایا۔
راجستھان کے باڑمیر میں زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت کیلاش چودھری تیسرے نمبر پر رہے اور کانگریس کے فاتح امدا رام بینیوال سے۴لاکھ۴۸ووٹوں سے ہار گئے ۔
کیرالہ کے ترواننت پورم میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور سے۱۶ہزار۷۷ ووٹوں سے ہار گئے۔
بی جے پی کی ناکامیاں صرف ان اہم شخصیات تک محدود نہیں تھیں۔ مہندر ناتھ پانڈے، کوشل کشور، سادھوی نرنجن جیوتی، سنجیو بالیان، راؤ صاحب دانوے، آر کے سنگھ، وی مرلی دھرن، ایل مروگن، سبھاش سرکار اور نشیتھ پرمانک جیسے وزراء کو بھی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے اتر پردیش میں اپنی چندولی سیٹ ہار گئے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت کوشل کشور موہن لال گنج میں سماج وادی پارٹی کے آر کے چودھری سے۷۰ہزار۲۹۲ ووٹوں سے ہار گئے۔
مرکزی وزیر مملکت برائے کنزیومر افیئرز، فوڈ اینڈ پبلک ڈسٹری بیوشن سادھوی نرنجن جیوتی یوپی کے فتح پور میں ہار گئیں۔ ریلوے کے وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے مہاراشٹر میں جالنہ سیٹ کانگریس کے کلیان ویج ناتھ راؤ کالے سے ہار گئے۔ کابینی وزیر آر کے سنگھ بہار کے آرا سے سی پی آئی (ایم ایل) کے سداما پرساد سے ہار گئے۔
مرکزی وزیر سنجیو بالیان کو مظفر نگر لوک سبھا سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے ہریندر سنگھ ملک نے ۲۴ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیتھ پرمانک مغربی بنگال کی کوچ بہار سیٹ سے ترنمول کانگریس کے جگدیش چندر بسونیا سے ۳۹ ہزار سے زیادہ ووٹوں سے ہار گئے۔
مغربی بنگال کی بانکورا لوک سبھا سیٹ پر وزیر مملکت برائے تعلیم سبھاش سرکار کو ترنمول کانگریس کے امیدوار اروپ چکرورتی نے ۳۲ہزار۷۷۸ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

Next Post

’ خشک سالی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زمین کی بحالی کی ضرورت ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
جموں و کشمیر میں ہڑتالی کیلنڈر کی جگہ یونیورسٹی، اسکول کیلنڈر نے لی ہے:سنہا

’ خشک سالی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زمین کی بحالی کی ضرورت ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.