جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ خشک سالی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے زمین کی بحالی کی ضرورت ‘

ہم تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کیلئے پُر عزم ہیں:لیفٹیننٹ گورنر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-06
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر میں ہڑتالی کیلنڈر کی جگہ یونیورسٹی، اسکول کیلنڈر نے لی ہے:سنہا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر//
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج ’عالمی یوم ماحولیات‘ کے موقعہ پر سری نگر کے سازگری پورہ میں ’’ہماری زمین، ہمارا مستقبل‘‘ کے موضوع پرکانفرنس سے خطاب کیا۔ اِس تقریب کا اِنعقاد نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن (این ایل سی او) نے کیا تھا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں زمین کے انحطاط، خشک سالی اور صحرائیت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے زمین کی بحالی کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔
سنہا نے کہا کہ ’ماحول سب سے پہلے‘ ہمارا ویژن ہے اور ہم تباہ شدہ ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے کے لئے پُر عزم ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی نظام کے انحطاط کو روکنے کے لئے ہماری اِجتماعی کوششیں روزی روٹی ، غذائی تحفظ کو فروغ دیں گی اور موسم کی شدید صورتحال کو روکیں گی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے این جی اوز، مالیاتی اِداروں، بزنس آرگنائزیشنوں، رضاکاروں، سول سوسائٹی کے اَرکان اور اَفراد پر زور دیا کہ وہ ’’تبدیلی کے ایجنٹ‘ کے طور پر کام کریں اور ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے لئے خود کو وقف کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ آلودگی کی روکتھام، گرین کور میں اِضافہ اور قدرتی وسائل کا تحفظ ہمارے مشترکہ مقاصد ہونے چاہئیں۔
اِس موقعہ پر اُنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اوردیرپا زندگی کے فروغ دینے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے بھرپور حیاتیاتی تنوع کی حفاظت اور تحفظ کے حکومت کے اَقدامات اور پروگراموں کے بارے میں بات کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے لئے ’ ایک بار اِستعمال ہونے والے پلاسٹک کے اِستعمال کو روکنا اور ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مضبوط بنانا‘دو اہم اہداف مقرر کئے ہیں،۔ اُنہوں نے دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اَپنے گاؤں میں ایسے کاموں کی نشاندہی کریں جو ماحولیاتی نظام کو بحال کرنے اور زمین کے اِنحطاط کو روکنے میں مدد دے سکیں۔
ایل جی نے گِلسر ۔ خوشحال سر آبی ذخائر کو تبدیل کرنے میں نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن کے تعاون کو سراہتے ہوئے اِنتظامیہ کی طرف سے آرگنائزیشن کو اس کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔
اِس موقعہ پر لوگوںکو ماحولیاتی تحفظ کا حلف بھی دِلایا گیا۔ اِس برس’ ماحولیاتی عالمی دِن‘ کا موضوع زمین کے انحطاط، صحرائیت اور خشک سالی سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔
اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محترمہ مندیپ کور، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بِدھوری ،ضلع ترقیاتی کمشنرسری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ،وائس چانسلر ایل سی ایم اے ڈاکٹر بشیر احمد بٹ، چیئرمین نگین لیک کنزرویشن آرگنائزیشن منظور وانگنو، سینئر اَفسران، سماجی کارکنان، رضاکار اور نوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لوک سبھا نتائج:سمرتی ایرانی سمیت بی جے پی حکومت کے ۱۵ وزراء کوشکست ہوئی

Next Post

اوڑی میں آدم خور تیندوے نے کمسن لڑکے کو نوالہ بنایا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کشمیر میں برفانی تیندوے کی موجودگی سے معدوم ہو رہے جانوروں کے تحفظ کو بڑا فروغ ملے گا

اوڑی میں آدم خور تیندوے نے کمسن لڑکے کو نوالہ بنایا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.