پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-28
in ٹاپ سٹوری
A A
دفعہ ۳۷۰ کشمیر کے لوگوں کا ایجنڈا نہیں بلکہ کچھ خاندانوں کا تھا:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/۲۸ مئی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 نہ تو کشمیر کے عوام اور نہ ہی ملک کا ایجنڈا ہے بلکہ صرف’چار پانچ خاندانوں‘کا ایجنڈا ہے اور یہ ان کے لئے انتہائی اطمینان کی بات ہے کہ کشمیر کے بھائی بہن لوک سبھا انتخابات میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ ووٹ دینے کے لئے آگے آئے۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

آئی اے این ایس کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 ہٹائے جانے سے مزید اتحاد کا احساس ہوا ہے، اپنائیت کا احساس بڑھ رہا ہے اور اس کا نتیجہ انتخابات اور سیاحت میں اضافے میں نظر آ رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آرٹیکل 370 صرف چار پانچ خاندانوں کا ایجنڈا تھا، یہ نہ تو کشمیر کے عوام کا ایجنڈا تھا اور نہ ہی ملک کے عوام کا ایجنڈا تھا۔” اپنے فائدے کے لیے انہوں نے 370 کی ایسی دیوار بنائی تھی اور کہا کرتے تھے کہ اگر 370 کو ہٹا دیا جائے تو آگ لگ جائے گی۔ آج یہ سچ بن گیا ہے کہ 370 ہٹائے جانے کے بعد مزید اتحاد کا احساس پیدا ہوا ہے۔کشمیر کے لوگوں میں اپنائیت کا احساس بڑھ رہا ہے اور اس کا براہ راست نتیجہ انتخابات، سیاحت میں بھی نظر آ رہا ہے۔

مودی حکومت نے مسلسل دوسری مدت کے لئے اقتدار میں آنے کے مہینوں بعد اگست 2019 میں جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے جی 20 سربراہ اجلاس سے متعلق تقریبات کے دوران مندوبین کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سری نگر، بارہمولہ اور اننت ناگ راجوری پارلیمانی حلقوں میں اس ماہ کے اوائل میں مختلف مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ رائے دہی دیکھی گئی۔

25 اپریل کو شام 5 بجے تک سرینگر میں 38.49 فیصد، بارہمولہ میں 59.1 فیصد اور اننت ناگ راجوری میں 51.35 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ 1989 کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ پولنگ ہوئی ہے۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں یہ پہلا لوک سبھا انتخاب تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کے فیصلے ہمیشہ اچھے مقصد کے لئے ہوتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریکارڈ توڑ گرمی جاری‘3 جون سے گرمی کی ایک اور لہر متوقع

Next Post

بانہال میں سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار:سی بی آئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالہ:جموں اور سرینگر میں سی بی آئی کے چھاپے

بانہال میں سرکاری ملازم رشوت لیتے ہوئے گرفتار:سی بی آئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.