جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردوں اور پتھربازوں کے خاندان کے کسی رکن کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی: امت شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-27 - Updated on 2024-05-28
in تازہ تریں
A A
’یہ ترقی یا جہاد کیلئے ووٹ کا مقابلہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

نئی دہلی/۲۷مئی
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں کسی بھی دہشت گرد کے اہل خانہ یا پتھربازوں کے قریبی رشتہ داروں کو سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔
شاہ نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی حکومت نے نہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ دہشت گردی کے ماحول کو بھی ختم کردیا ہے ، جس کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں زبردست کمی آئی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا”کشمیر میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوتا ہے تو اس کے اہل خانہ کو کوئی سرکاری نوکری نہیں ملے گی“۔
اسی طرح شاہ نے کہا کہ اگر کوئی پتھربازی میں ملوث ہوتا ہے تو اس کے اہل خانہ کو بھی سرکاری نوکری نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کچھ انسانی حقوق کے کارکن اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ گئے لیکن آخر میں حکومت جیت گئی۔
حالانکہ، وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر کسی فیملی کا کوئی شخص آگے آتا ہے اور حکام کو مطلع کرتا ہے کہ اس کا قریبی رشتہ دار کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہو گیا ہے تو حکومت اس سے استثنیٰ دے گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے خاندانوں کو راحت دی جائے گی۔
شاہ نے کہا کہ اس سے پہلے کشمیر میں ایک دہشت گرد کی ہلاکت کے بعد جنازے نکالے جاتے تھے۔”ہم نے اس رجحان کو روک دیا ہے۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دہشت گرد کو تمام مذہبی رسومات کے ساتھ دفن کیا جائے لیکن ایک الگ تھلگ جگہ پر“۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جب کسی دہشت گرد کو سیکورٹی فورسز گھیر لیتی ہیں تو اسے سب سے پہلے ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا”ہم اس کی ماں یا بیوی جیسے اہل خانہ کو فون کرتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ وہ دہشت گرد سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کریں۔ اگر وہ (دہشت گرد) نہیں سنتا ہے تو وہ مر جاتا ہے“۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے کیونکہ حکومت نے نہ صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنایا ہے بلکہ دہشت گردی کے ماحول کو بھی ختم کردیا ہے۔
شاہ نے کہا”این آئی اے (این آئی اے) کے ذریعے ہم نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور اسے ختم کیا ہے۔ ہم نے دہشت گردوں کی مالی اعانت پر بہت سخت موقف اختیار کیا ہے“۔
ممنوعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے معاملے میں شاہ نے کہا کہ حکومت نے اس کے ذریعہ دہشت گردی کے نظریے کی اشاعت اور پھیلاو¿ پر پابندی عائد کردی ہے۔
کیرالہ میں قائم مسلم بنیاد پرست گروپ پی ایف آئی پر ستمبر 2022 میں مرکز نے دہشت گردانہ سرگرمیوں سے مبینہ روابط کے الزام میں غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) قانون (یو اے پی اے) کی دفعات کے تحت پابندی عائد کردی تھی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ خالصتان نواز علیحدگی پسند امرت پال سنگھ کے معاملے میں ہم نے انہیں این ایس اے (قومی سلامتی قانون) کے تحت جیل میں ڈال دیا ہے۔
انتہا پسند سکھ علیحدگی پسند گروپ ’وارث پنجاب دے‘ کے سربراہ سنگھ کو اپریل 2023 میں سخت این ایس اے کے تحت پنجاب سے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں آسام منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ ڈبروگڑھ جیل میں بند ہے۔
انہوں نے حال ہی میں پنجاب کی کھڈور صاحب سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے لئے جیل سے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔
مرکزی وزارت داخلہ کے اعداد و شمار کے مطابق، 2018 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے 228 واقعات ہوئے تھے اور 2023 میں یہ تعداد کم ہو کر تقریبا 50 رہ گئی۔
سال 2018 میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 189 انکاو¿نٹر ہوئے تھے جو 2023 میں کم ہو کر تقریبا 40 رہ گئے۔
سال 2018 میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں 55 شہری ہلاک ہوئے تھے۔ ۲۰۲۳ میں یہ تعداد کم ہو کر تقریبا ًپانچ رہ گئی۔
سال 2018 میں جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ تشدد میں کل 91 سیکورٹی اہلکار مارے گئے تھے جبکہ 2023 میں یہ تعداد گھٹ کر تقریبا 15 رہ گئی تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ :۵۳ فیصد ووٹنگ۔۔۔یو ٹی کے پانچ پارلیمانی حلقوں میں مجموعی طور پر ۵۸ فیصد ووٹنگ

Next Post

کانگریس کے دور اقتدار میں ملک مضبوطی کے ساتھ جڑا رہا:وقار رسول وانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال
تازہ تریں

امر ناتھ یاتریوں کا وادی میں پرتپاک استقبال

2025-07-03
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
Next Post
وقار رسول پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر مقرر

کانگریس کے دور اقتدار میں ملک مضبوطی کے ساتھ جڑا رہا:وقار رسول وانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.