نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور خواتین و اطفال کی فلاح و بہبود کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعرات کو دہلی میں روڈ شو کا انعقاد کیا اور دعویٰ کیا کہ بی جے پی تمام سات سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔
چاندنی چوک لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار پروین کھنڈیلوال کی حمایت میں مسز ایرانی نے دہلی کے اشوک وہار کے رام لیلا گراؤنڈ سے ایک روڈ شو میں شرکت کی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی کو تیسری بار حکومت بنانے کا موقع دینے کے لئے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔
اس موقع پر محترمہ ایرانی نے کہا کہ دہلی کے عوام تیسری بار بھی قومی خادم نریندر مودی کی گارنٹی پر یقین رکھتے ہوئے عوامی فلاح کے عزم اور ترقی کی سیاست جیسے امور کی روشنی میں تاریخی ووٹ ڈالیں گے ۔