پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بی جے پی نے جموں وکشمیر کو نفرت زہر اور تناؤ کے سوا کچھ نہیں دیا:عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-18
in مقامی خبریں
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر//
بی جے پی کے پراکسی امیدواروں سے ہوشیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے جمعے کو کہاکہ بی جے پی نے ہمیں نفرت، زہر اور تناؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈران ہرتقریر میں مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں لہذا لوگوں کو بی جے پی کے پراکسی امیدواروں کو مسترد کرنا ہوگا۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہارتلیل اور گریز میں چناوی ریلیوں سے خطاب کے دوران کیا۔
این سی نائب صدرنے کہا کہ بی جے پی ہر سطح پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، چاہے وہ این سی آر ، شہریت ترمیمی قانون ، سہ طلاق بل یا یکساں سول کوڈ جیسے قوانین ، ان سب کا مقصد مسلمانوں کو بے دخل کرنا، مسلمانوں کے شرعی قوانین کو ختم کرنا ہے اورمسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنا ہے ۔
عمرعبداللہ کاکہنا تھا’’بی جے پی نے ہمیں نفرت، زہر اور تناؤ کے علاوہ کچھ نہیں دیا ۔ کیا اسی بھاجپا اور اس کی پراکسیوں کو ووٹ دیکر مضبوط کرنا ہمارے لئے مناسب ہے ‘‘؟
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گریز سے متعلق بی جے پی والے جو دعوے کرتے ہیں، ایسا لگتا تھا کہ گریز میں سب کچھ بدلا ہوگا، رازدان ٹاپ کے نیچے ٹنل کا کام شروع ہوگیا ہوگا، یہاں تعمیر و ترقی ہوئی ہوگی لیکن مجھے ایسا کچھ بھی دیکھائی نہیں دیا، جہاں۲۰۱۴میں ہم نے کام چھوڑا ، تب سے یہاں کچھ نہیں بدلا ہے ۔
عمرعبداللہ نے کہا کہ اس علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کیلئے ہم نے کام کیا اور جہاں ہم نے کام چھوڑا اس کے بعد کچھ نہیں کیا گیا، سڑک کا کام جہاں تک ہم نے کیا ہے اُس میں تھوڑا سا اضافہ ہواہے ۔
این سی نائب صدر نے کہاکہ حلقہ انتخاب بارہمولہ میں گریز، ٹنگڈار، کیرن اور مژھل ۴مشکل علاقے ہیں، ان علاقوں کو اگر ہم صحیح معنوں میں سال کے ۱۲مہینے باقی ریاست کیساتھ جوڑے رکھنے کا کام نہیں کرتے تو ہم آپ کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی کرتے ہیں، اور انشائاللہ میں ان ٹنلون کیلئے لڑوں گا۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں ان ٹنلوں کا معاملہ میری اولین ترجیحات ہونگی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اگر ایک ہی قیدی ہوتا اور اس کی رہائی ووٹ ڈالنے سے ممکن ہوتی تو شاید میں بھی اُس کیلئے ووٹ ڈالتا لیکن جموں و کشمیر ایسے ہزاروں نوجوانوں ہیں جو باہری جیلوں میں سڑ رہے ہیں، اور ان کی بات کوئی نہیں کرتا، یہ نیشنل کانفرنس ہی ہے جو یہ کہتی آئی ہے کہ انشاء اللہ اگلے اسمبلی چناؤ میں جیت درج کرنے کے ساتھ ہی باہری جیلوں میں مقید کشمیریوں کی واپسی کا کام کیا جائے گا اور ان کی رہائی کا سامان بھی ساتھ ساتھ ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’سرینگرمیںووٹنگ کی شرح مین اضافہ آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی کی کامیابی‘

Next Post

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہمارا تھا، ہے اور رہے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
میزائل نظام محفوظ ہے‘ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنز کا از سرِ نو جائزہ لیا جا رہا ہے:راج ناتھ

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر ہمارا تھا، ہے اور رہے گا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.