پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پی ڈی پی کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے‘

سوٹ بوٹ والے سیاسی اخوان کو سامنے لایاجارہا ہے :محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-12
in اہم ترین
A A
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

Mehbooba

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ ان کی پارٹی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنا کر جیلوں میں بند کیا جا رہا ہے ۔
محبوبہ نے کہا کہ پلوامہ میں دفعہ ۱۴۴کے نفاذ کا مقصد لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے دور رکھنا ہے ۔ان کا کہنا تھا’’ہم نے اخوان کو ختم کیا تھا لیکن یہاں ایک سوٹ بوٹ والا سیاسی اخوان بنایا جا رہا ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
محبوبہ نے کہا’’پلوامہ میں دفعہ۱۴۴نافذ کیا گیا ایسا پہلی بار ہوا ہے اور یہ تب تک نافذ رہے گا جب تک الیکشن کا عمل ختم نہ ہوگا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’پی ڈی پی کے ورکروں کو تھانوں میں بلا کر بند کی جا رہا ہے بلکہ کچھ دن پہلے جو سرنکوٹ کے سنائی ٹاپ پر حملہ ہوا تو وہاں بھی بڑی تعداد میں پی ڈی پی کے ورکروں کو بند کیا جا رہا ہے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے کہا’’ہم نے اخوان کو ختم کیا تھا لیکن حکومت اب سوٹ بوٹ والا سیاسی اخوان سامنے لارہی ہے‘۔انہوں نے کہا’’پراکسی امیدواروں کے سپورٹ کے لئے ساری سرکاری مشینری کو استعمال کیا جا رہا ہے اگر الیکشن کمیشن کو سال۱۹۸۷کے الیکشن کو دہرا ہے تو یہ الیکشن کا ڈراما کیوں کیا جا رہا ہے ‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا’’۱۹۸۷؍الیکشن کے کانٹے ابھی بھی نکالے جا رہے ہیں، قبرستان بھر گئے ہیں، یتیموں اور بیوائوں کی بڑی تعداد ہے ،، واجپائی جی نے لال قلعہ سے جموں و کشمیر میں صاف و شفاف الیکشن کا اعلان کیا تھا اگر یہی دھاندلی کرنا چاہتے ہیں تو ہم الیکشن لڑ کر اپنے ورکروں کو جوکھم میں کیوں ڈالیں گے ‘‘۔
پی ڈی پی صدر نے وسطی کشمیر کے لوگوں سے وحید پرہ کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’بی جے پی نے یہاں کے لوگوں کو بغیر کسی قصور کے مجرم بنایا ہم نے ان ہی مجرموں میں سے ایک کو بطورامید وار کھڑا کیا، آپ سے گذارش ہے کہ آپ لوگ نئی دلی کو یہ پیغام بھیجیں کہ جن نوجوانوں کو آپ نے جیل میں ڈال دیا ہم ان کو اپنا وکیل بنا کر پارلیمنٹ میں بھیجیں گے ‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا’’پی ڈی پی کے حق میں ایک ماحول بن رہا ہے جس کی ان کو کوئی توقع نہیں تھی گذشتہ پانچ برسوں میں صرف پی ڈی پی نے لوگوں کی بات کی، وہ سمجھتے تھے کہ پی ڈی پی ختم ہوئی ہے نیشنل کانفرنس نے بھی کہا کہ پی ڈی پی ختم ہوئی ہے لیکن زمینی سطح پر پی ڈی پی زندہ ہے اسی لئے پی ڈی پی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘‘۔
محبوبہ کا کہنا تھا’ؔ’یہ لوگ خود کہتے تھے کہ ملی ٹنسی ختم ہوئی تو پھر پلوامہ میں دفعہ۱۴۴کیوں نافذ کیا گیا اس کا مقصد لوگوں کو ہراساں کرنا ہے تاکہ وہ ووٹ ڈالنے نہ نکلیں۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں میں موٹر شیل بر آ مد، نا کارہ بنا دی گئی

Next Post

کولگام: گاڑی کی زد میں آنے سے ۶۰بھیڑ بکریاں ہلاک‘۴۰زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
کولگام: گاڑی کی زد میں آنے سے ۶۰بھیڑ بکریاں ہلاک‘۴۰زخمی

کولگام: گاڑی کی زد میں آنے سے ۶۰بھیڑ بکریاں ہلاک‘۴۰زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.