جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in قومی خبریں
A A
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

حیدرآباد//وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ دس سال پہلے کی کانگریس کی مرکزی حکومت کے گناہوں کو کوئی نہیں بھول سکتا، ہر چند دن بعد ہزاروں کروڑ روپے کا ایک گھوٹالہ سامنے آتا تھا۔ ملک کے بڑے شہروں میں بم دھماکے ہوتے تھے ۔ا س مرتبہ انڈیا اتحاد 5 سال میں پانچ وزرائے اعظم کا فارمولا لے کر آیا ہے ،یہ تصورکیجئے کہ گر ان کو اقتدارمل گیا تو کیا ہوگا۔ اگر ہر سال ایک نیا وزیر اعظم آیا تو ملک کا کیا بہتر ہوگا۔ ایک آرتلنگانہ کو لوٹتا ہے اوردوسرا آردہلی میں وصول کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عوام کے سامنے وکست ہندوستان اوروکست تلنگانہ کا خواب ہے ۔دنیا میں ہر جگہ عدم استحکام، بدامنی اور بحران ہے ۔ ایسی صورتحال میں کیا ملک کی کمان غلط ہاتھوں میں دی جا سکتی ہے اسی لیے ملک کہہ رہا ہے پھر ایک بار مودی سرکار؟مودی نے کہا کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بعد دو چیزیں واضح ہو گئی ہیں، پہلی عوام این ڈی اے کے وجئے رتھ کو تیز رفتاری سے آگے لے جا رہے ہیں، دوسرا، کانگریس محدب عدسہ سے اپنی نشستوں کو ڈھونڈ رہی ہے ۔
مودی نے کہاکہ عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر آج وہ ایک اور بات کہہ سکتے ہیں کہ چوتھے مرحلے میں کانگریس کو اپنی سیٹیں تلاش کرنے کے لیے مائیکرواسکوپ کا استعمال کرنا پڑے گا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاشہزادے آپ کو جواب دینا پڑے گا۔ میرا ملک اپنے ہم وطنوں کی جلد کے رنگ کی بنیاد پر بے عزتی برداشت نہیں کرے گا اور مودی اسے کبھی برداشت نہیں کرے گا۔ آج میں بہت غصے میں ہوں، اگر کوئی مجھے گالی دے تو میں کھا سکتا ہوں لیکن شہزادہ کے اس فلسفی نے اتنی بڑی گالی دی ہے کہ میرا غصہ بھر آیا ہے ۔
کیا جلد کی رنگت پر ملک کے عوام کی صلاحیتوں کا فیصلہ ہوگا؟ شہزادہ کو یہ حق کس نے دیا؟ جو لوگ آئین کو سر پر رکھ کر ناچ رہے ہیں وہ اپنی جلد کی رنگت کی بنیاد پر میرے ہم وطنوں کی توہین کر رہے ہیں۔میں بہت سوچ رہا تھا کہ دروپدی مرمو کافی بہتر شبیہ کی حامل ہیں اور آدیواسی خاندان کی بیٹی ہے ، تو پھر کانگریس نے انہیں ہرانے کی اتنی کوشش کیوں کی لیکن آج مجھے اس کی وجہ معلوم ہوئی۔امریکہ میں ایک چچا ہیں جو شہزادہ کے فلسفی رہنما ہیں اورکرکٹ میں تھرڈامپائر کی طرح۔یہ شہزادہ تھرڈ امپائر سے مشورہ لیتا ہے ۔ اس فلسفیانہ چچا نے کہا کہ جن کی جلدکالی ہوتی ہے وہ افریقہ سے ہیں۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جلد کے رنگ کی وجہ سے ملک کے عوام بے عزتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جب سے کانگریس اقتدار میں آئی ہے ، تلنگانہ کی ترقی رکی ہوئی ہے ۔
انہوں نے پوچھا کہ عوام کی محنت کی کمائی کہاں جارہی ہے ؟آرآرٹیکس کی آڑمیں عوام کو لوٹنے کا کام کیاجارہا ہے جس میں سے آدھا حیدرآباد میں آرکو جاتا ہے اور باقی آدھا آردہلی کو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلنگانہ سے بہتر کوئی نہیں جانتا کہ کانگریس کس طرح عوام کو دھوکہ دیتی ہے ۔ کانگریس نے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب وہ لوک سبھا انتخابات کے ختم ہونے تک اس میں تاخیر کر رہے ہیں تاکہ وہ اس وعدے کو فراموش کردیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نیرج چوپڑا فیڈریشن کپ 2024 ایتھلیٹکس میٹ میں حصہ لیں گے

Next Post

تین مرحلوں کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں :کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

بہار میں حق رائے دہی کو چوٹ پہنچانے کے لیے سازشی اقدامات کیے جا رہے ہیں: کانگریس

2025-07-04
بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش
قومی خبریں

نتیش نے گنگا ندی کی بڑھتی آبی سطح کا معائنہ کیا

2025-07-04
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں شیوسینا انتخابی نشان کے تنازعہ کی سماعت 14 جولائی کو

2025-07-03
ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

بی جے پی نے لوگوں کو پریشان کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑا: اے اے پی

2025-07-03
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
قومی خبریں

غیر ملکی انحصار کی وجہ سے کسانوں کی کمر جھکتی جارہی ہے : راہل

2025-07-03
بیٹے کی بودھ لڑکی سے شادی ‘باپ کیلئے مہنگی ثابت ‘ بی جے پی سے نکالا گیا
قومی خبریں

تیجسوی بہار میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینا چاہتا ہے : گورو بھاٹیہ

2025-07-02
ہر شہری کو اپنا مذہب منتخب کرنے کا حق: جماعت
قومی خبریں

خواتین ایک نئے معاشرے کی تعمیر کے لئے پر عزم

2025-07-02
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

کابینہ نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کے ساتھ آر ڈی آئی اسکیم کو منظوری دی

2025-07-02
Next Post
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس

تین مرحلوں کی پولنگ میں شکست سے مایوس مودی غلط بیانات دے رہے ہیں :کانگریس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.