جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ میں فی الحال کیجریوال کو نہیں مل رہی راحت، خصوصی عدالت نے 20 مئی تک بڑھا دی عدالتی حراست

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-08
in قومی خبریں
A A
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی// سپریم کورٹ میں منگل کو کئی گھنٹے کی بحث کے بعد عدالتی حراست میں جیل میں بند عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو فی الوقت کوئی راحت نہیں ملی۔
جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتہ کی بنچ نے ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے سالیسٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو اور عرضی گزار مسٹر کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی کے دلائل کی تفصیل سے سماعت کی۔ بنچ نے کہا کہ وہ جمعرات یا اگلے ہفتے مزید سماعت مکمل ہونے کے بعد حتمی ضمانت کا حکم دے گی۔ بنچ کی طرف سے جسٹس کھنہ نے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ یہ معاملہ پرسوں ختم ہو سکتا ہے یا اگلے ہفتے لسٹ کیا جائے گا۔
دریں اثنا، راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں 20 مئی تک توسیع کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عظمیٰ کی بنچ نے سماعت کے دوران کہا کہ وہ کیجریوال کو صرف اس شرط پر راحت دینے پر غور کر سکتی ہے کہ وہ کوئی سرکاری کام کاج (بطور وزیر اعلیٰ) ادا نہیں کریں گے ۔ اس کے ساتھ ہی، عبوری راحت کا ‘اشارہ’ دیتے ہوئے بنچ نے یہ بھی کہا کہ یہ ‘غیر معمولی’ صورت حال ہے ، کیونکہ لوک سبھا کے انتخابات پانچ سال میں ایک بار ہوتے ہیں، ہم ضمانت پر غور کرنے سے پہلے یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کہیں اس کا بیجا استعمال تو نہیں کیا جائے گا یا متعلقہ شخص کسی سنگین جرم کا ملزم تو نہیں ہے ۔
بنچ نے پچھلی سماعت (3 مئی) میں مسٹر کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے کی درخواست پر غور کرنے کا بھی اشارہ دیا تھا کہ مسٹر کیجریوال نے مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کی جانب سے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ گھوٹالے میں اپنی گرفتاری اور حراست کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔
خصوصی عدالت اور پھر دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد وزیراعلی کیجریوال نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سپریم کورٹ کے سامنے اپنے تحریری جواب میں مسٹر کیجریوال نے لوک سبھا انتخابات سے عین قبل اور ماڈل ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد اپنی گرفتاری کے طریقے اور وقت پر سوال اٹھایا ہے ۔ انہوں نے دلیل دی ہے کہ ان کی گرفتاری جمہوریت، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات اور وفاقیت کے اصولوں پر ایک سنگین حملہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انڈیا اتحاد میں مسلمان پرائمری، یادو دوسرے درجے کے شہری : بی جے پی

Next Post

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
Next Post

رادھیکا کھیڑا، شیکھر سمن بی جے پی میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.