صاحب ڈر تو ہے… ہارنے کا ڈر … الیکشن ہارنے کا ڈر… اسی لئے تو راہل بابا امیٹھی کی روایتی سیٹ کو چھوڑ کررائے بریلی میں پناہ لے نے پر مجبور ہو گئے… اس کے باوجود بھی کہ شہزادے وائناڈ کیریلا کی سیٹ سے بھی لڑ رہے ہیں… اس لئے اگر وزیر اعظم مودی ،راہل بابا سے کہہ رہے ہیں کہ … کہ ’ڈرو مت،بھاگو مت‘ تو… تو راہل بابا کو غصہ نہیں آنا چاہئے … بالکل بھی نہیں آنی چاہئے کہ پوری انتخابی مہم کے دوران وزیر اعظم نے اگر کوئی اچھی اور سچی بات کہی ہے تو… تو یہی ایک بات ہے …جو انہوں نے راہل بابا سے کہی ’ ڈرو مت،بھاگو مت‘… راہل بابا بھلے ہی وزیر اعظم کی اس بات کو اَن سُنا کردیں… اسے طنز سمجھیں‘اسے ذاتی حملہ کہیں لیکن… لیکن سچ تو یہ ہے کہ… کہ وزیر اعظم سچ کہہ رہے ہیں کہ… کہ راہل بابا ڈر گئے،بھاگ گئے … امیٹھی میں ۲۰۱۹ کی طرح دو بارہ شکست سے ڈر گئے اور … اور اسی ڈر سے بھاگتے ہو ئے انہوں نے برائے بریلی میں پناہ لی… یہ ڈر ہی ہے‘ کچھ اور نہیں … بالکل بھی نہیں … لیکن صاحب یہ ڈر ‘ الیکشن ہارنے کا ڈر صرف راہل بابا کو ہی نہیں ہے … یہ ڈر تووزیر اعظم مودی کو بھی ہے…اور ان کی بی جے پی کو بھی… اس ڈر کی وجہ سے راہل بابا ہی نہیں بھاگ رہے ہیں…وزیر اعظم مودی اور ان کی بی جے پی بھی بھاگ رہی ہے… بھاگ گئی ہے‘ کشمیر سے بھاگ گئی ہے… الیکشن میں ہارکے ڈر سے بھاگ گئی ہے… وہ بھی ایک نہیں ‘ دو نہیں بلکہ تین کی تینوں نشستوں سے بھاگ گئی ہے… لیکن… اپنے وزیر اعظم صاحب اس ڈر کی بات نہیں کررہے ہیں… خود سے اور اپنے جماعت سے’ڈرو مت،بھاگومت‘ نہیں کہہ رہے ہیں اور… اور اس لئے نہیں کہہ رہے ہیں کہ… کہ وزیر اعظم کسی کو اس بات کی بھنک نہیں پڑنے دینا چاہتے ہیں کہ… کہ وہ اور ان کی جماعت کشمیر سے بھاگ گئے ہیں اور… اور الیکشن میں ہار کے ڈر سے بھاگ گئے ہیں…امیٹھی میں اسمرتی ایرانی سے ہار کے ڈر سے راہل بابا رائے بریلی میں پناہ گزین بن گئے … انہوں نے وہاں جا کے پناہ لی اور… اور بی جے پی نے کشمیر میں اپنے پراکسیوں کی باہوں میں پناہ لی… جو اس کی آشیر واد اور اس کا نام لے کر کشمیر کی تینوں لوک سبھا نشستوں پر لڑنے نکلے ہیں۔ ہے نا؟