ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

الیکشن ،ہم ہی سو گئے داستان غم کہتے کہتے 

لوگوں کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ تصور کیاجارہاہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-04
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

کشمیر کے تین پارلیمانی حلقوں سرینگر، بارہمولہ اور اننت ناگ کے حوالوں سے انتخابی عمل کا مرحلہ کاغذات نامزدگیوں کو داخل کرنے کے ساتھ ہی اپنے منطقی انجام کو پہنچ توگیا ہے لیکن اصل دنگل ابھی باقی ہے۔ ان تینوں حلقوں سے کون بازی لے جانے میں کامیاب ہوگا اور شکست کس کے مقدر میں ہے اس کا پتہ اب سے ایک ماہ بعد ۴؍ جون کو چلے گا جب نتائج سامنے آئیں گے۔
فی الوقت میدان میں جو لوگ بحیثیت اُمیدوار ہیں وہ شدت کے ساتھ اپنی اپنی چناوی مہم کو آگے بڑھارہے ہیں ، اپنی جیت کے بھی دعویٰ کررہے ہیں لیکن اس سب کیلئے جس لہجہ، زبان، انداز او رطریقہ کار کو اختیار کیاجارہاہے اور جن حساس نوعیت کے سودوں اور معاملات کو صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے اُن سب پر سنجیدہ فکر اور حساس عوامی حلقے آپس میں بات تو کررہے ہیں لیکن پارٹیوں اور اُمیدواروں کے طرز بیان اور لہجہ کو ناپسندیدہ بھی قرار دے رہے ہیں۔ اس لہجہ، انداز بیان اور طرزعمل کو ملکی سطح کی الیکشنی سیاست اور طرزعمل کے حوالہ سے لاحق انفیکشن قراردیاجارہاہے۔
جموں کی دو نشستوں کو چھوڑ کر جن پرکانگریس اور حکمران جماعت بی جے پی مسلسل طور سے اپنی اپنی کامیابیوں کے دعویٰ کررہی ہیں تمام تر توجہ کشمیر کی تین پارلیمانی حلقوں کی طرف مرتکز ہے۔ جہاں نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کشمیرکے سیاسی منظرنامے کے تعلق سے آپس میں کئی ایک قدر مشترک رکھتی ہیں اور سیاسی حلقوں میںانہیں ہم خیال بھی تصور کیاجارہاہے آپس میں ہر حلقے میں ایک دوسرے کے خلاف مورچہ بند ہوچکے ہیںوہیں پیپلز کانفرنس اور اپنی پارٹی نے آپس میں گٹھ جوڑ کر اپنے ساجھے اُمیدوار میدان میں جھونک دیئے ہیں۔ ان دونوں پارٹیوں کو بی جے پی کی حمایت حاصل ہے اگر چہ خود بی جے پی کشمیرکے کسی پارلیمانی حلقے سے چنائو نہیں لڑرہی ہے لیکن اننت ناگ اور راجوری حلقے میں بی جے پی کے لیڈران الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
بی جے پی کے کچھ لیڈران اس مخصوص پارلیمانی حلقے میں ووٹروں سے یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ وہ کس اُمیدوار کے حق میںووٹ دیں البتہ اپنی تقریروں میںوہ نیشنل کانفرنس پی ڈی پی اور کانگریس کو نشانہ بناکر الیکشن مہم چلارہے ہیں۔ ان پارٹیوں کے دور اقتدار کے دوران بقول ان کے عوام کے مختلف حلقوں ؍طبقوں باالخصوص زمروںکے تحت آبادی کے حقوق کو سلب کئے جانے کی باتیں سنائی جارہی ہیں۔
میدان میں اُتری اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس کی لیڈر شپ اور اُمیدوار پانی کے گھونٹ حلق سے اُتار اُتار کر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی دور کی حکومتوں پر مسلسل لوگوں پر گولیاں چلا کر قتل وغارت میں ملوث ہونے، پیلٹ گن استعمال کرنے ، پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرنے اور نامعلوم کے ہاتھوں سیاسی وغیرسیاسی کرداروں کو قتل کرنے اور جعلی انکوانٹروں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرکے ہوا کا رُخ اپنی اپنی طرف کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم یہ دوسری بات ہے کہ اس نوعیت کے الزامات عائد کرنے والے یا دعویٰ کرنے والے دونوں پارٹیوں کے اقتدار کے ادوارمیںکسی نہ کسی حیثیت میں ان پارٹیوں سے وابستہ رہے ہیں، مراعات حاصل کرتے رہے ہیں، بحیثیت حکومتی رکن کے ان ادوار میں فیصلوں کی شریک رہی ہیں۔ ان کے حوالہ سے ریکارڈ پر آج تک کوئی ایسی بات یا اشارہ دستیاب نہیں کہ انہوںنے بشمول سید الطاف بخاری ، ظفر منہاس بحیثیت رکن کونسل یا غلام حسن میر یا وہ دوسرے جو حکومتوں کا ماضی میں حصہ رہے ہیں کبھی ان معاملات پر اپنا احتجاج یا مخالفت درج کرائی ہو۔ جبکہ ان سبھی کا دعویٰ ہے کہ وہ بقول ان کے روایتی پارٹیوں کی طرح عوام کو سبز باغ دکھا کر گمراہ نہیں کررہے ہیں بلکہ عوام کے سامنے سچ اور صرف سچ بول رہے ہیں۔
اس میں دو رائے نہیںکہ لوگ اپنی صوابدید اور سوچ و فہم کے مطابق کسی نہ کسی پارٹی کے تئیں وابستگی رکھتے ہیں یا نرم گوشہ ، لوگ اپنی اسی فہم اور صوابدید کے مطابق انتخابی میدان میں موجود اپنی اپنی پسند کے اُمیدوار کے حق میں اپنا حق رائے دہی بھی استعمال کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی بشمول موجودہ انتخابی مرحلہ کے کرتے رہیں گے، لیکن اس سب کے ہوتے ایک اہم شئے کیجولٹی بن جاتی ہے، اس شئے کا نام اور تعلق کشمیر سے مخصوص نریٹو سے ہے۔ وہ کہیںبھی اور کسی بھی سیاسی پارٹی کے چنائومنشور ، بیانیہ، لہجہ، انداز فکر وعمل اور اپروچ میںدکھائی نہیں دے رہا ہے۔ البتہ اگر کچھ دکھائی دے رہا ہے وہ ہے سیاسی لن ترانیاں، طعنہ زنی، کردارکشی اور بدزبانی اور بدکلامی ، جو کشمیر کے سیاسی منظرنامے کے حوالہ سے ماضی میں بہت کم، کم نظر آتی رہی ہے ، ماسوائے اندھی سیاسی مصلحتوں کے پیش نظر فراڈ اور غیر منصفانہ الیکشن کے ۔
بہرحال کشمیر مخصوص نریٹو کیا ہے،کیا ہونا چاہئے اور اُس مخصوص نریٹو کا عنوان اورابتدائیہ کن بنیادوں اور خطوط پر ضبط تحریر میں ہونا چاہئے وہ ایک الگ بحث اور اشو ہے جس کو بدقسمتی سے کشمیر نشین ہر ایک سیاسی پارٹی اور لیڈر کسی اہمیت یا سنجیدگی کا متقاضی نہیں سمجھتا، فی الوقت ان کی تمام تر توجہ، توانائی اور نامعلوم ذرائع سے حاصل وسائل انتخابی میدان میں جھونک کر اپنی اپنی کامیابی کو یقینی بنانے کی سمت میں مرتکز ہے، کامیابی یا شکست کس کے مقدر میں ہے یہ تو معلوم نہیں البتہ اب تک یہ واضح ہوچکا ہے اس انتخابی معرکہ آرائی کے ایک حصے کو کشمیر کی سرحدوں سے بہت دور کسی اور کے لئے گروی رکھدیا گیا ہے جس گروی کو سیاسی ہم خیالی کا لبادہ پہنایا جارہاہے۔
جہاں تک آئین کی کالعدم شدہ دفعہ ۳۷۰؍ کی بحالی کے حق یا اس کی منسوخی کے دفاع میں پارٹیوں کے الگ الگ موقف کا تعلق ہے کشمیرکے لئے یہ ساری بحث اب کوئی معنی یا اہمیت نہیں رکھتی کیونکہ اب اس معاملہ کا تعلق قصہ پارینہ سے ہے۔ کشمیرکو بحیثیت مجموعی جن سنگین نوعیت کے معاملات کا سامنا ہے فی الوقت تک نہ کسی اُمیدوار اور نہ ہی ان سے وابستہ پارٹیوں کی طرف سے ان اشوز کو اُٹھایا جارہا ہے جو اس با ت کی طرف واضح اشارہ ہے کہ میدان میں اُتر ا ہر کوئی ابھی سے دہلی کے اعلیٰ ایوان میں خود کو نشست پر بیٹھا تصور کرکے دہلی کے بازاروں میںموجود سرکاری بنگلوں اور دیگر مراعات کو فی الحال اپنے تخیل میں سمیٹتے نظرآرہاہے۔ یہ اس الیکشن کا سب سے بدبختانہ اور افسوس ناک پہلو ہے جس پہلو کا دوسرا رُخ عوام کو بھیڑ بکریوں کا ریوڑ تصور کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ڈرو مت،بھاگو مت‘

Next Post

پی سی بی میں استعفے دیے نہیں لیے جارہے ہیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post

پی سی بی میں استعفے دیے نہیں لیے جارہے ہیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.