بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-27
in کھیل
A A
پہلے میچ میں نیدر لینڈز کی پرفارمنس نے ٹیم انتظامیہ پر پریشر ڈالا: حفیظ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

کراچی//
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن پوری ٹیم نہیں۔
جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے محمدحفیظ نے کہا کہ ناکامی کی صورت میں بھی صائم ایوب کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے۔
ٹیم سیلیکشن کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ محمد عامر، عماد وسیم اور عثمان خان اچھے کھلاڑی ہیں لیکن سلیکشن کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، تینوں کھلاڑی پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے جس کی پرفارمنس پر قومی ٹیم میں منتخب کیا جاتا، اگر پیراشوٹ سے سلیکشن ہوگی تو ڈومیسٹک کرکٹرز کو غلط پیغام دیا جائے گا۔
محمدحفیظ نے کہا کہ سابق چیئرمین کی جانب سے پاکستانی کوچز پر سفارشیں قبول کرنے کے الزامات پر دکھ ہوا۔
اپنی کوچنگ پر تنقید کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ میں نے لیول ون کوچنگ کورس کیا ہوا ہے، کوچنگ کورس تعلیم ہے، ضرور کرنا چاہیے لیکن کوچنگ کورس ہی سب کچھ نہیں، اگر کوچنگ کورس پر چلنا ہے تو سب سے زیادہ مارکس والے کو قومی ٹیم کا کوچ لگا دیں۔
’مجھے ہٹانے کا طریقہ کار افسوس ناک تھا‘
نہوں نے کہا کہ سابق پی سی بی چیئرمین نے بیان دیاکہ پاکستانی کوچنگ اسٹاف ایماندار نہیں، ایسے بیان سے ہزاروں لوکل کوچز کو تکلیف پہنچی، پاکستان میں لیجنڈز موجود ہیں جن کو دنیا مانتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچنگ میں انٹرنیشنل کرکٹ کا تجربہ نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، مجھے ڈائریکٹر ٹیم کے عہدے سے ہٹانے کا طریقہ کار افسوس ناک تھا۔
’پی سی بی میں لوگ غلامانہ سوچ کے مالک ہیں‘
ابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی میں لوگ غلامانہ سوچ کے مالک ہیں جو سمجھتے کہ غیرملکی کوچ ہی ہونا چاہیے، میں نے کبھی کسی لوکل کوچ کو سفارش مانتے نہیں دیکھا، ایسا تاثر غلط ہے۔
بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی ٹوٹنے کے حوالے سے محمد حفیظ نے کہا کہ ایسا نہیں کہ بابر اور رضوان اچھے کھلاڑی نہیں لیکن دونوں پوری ٹیم نہیں، صائم ایوب کو بطور ٹی ٹوئنٹی اوپنر لانا میری نظر میں پرابلم کا حل تھا۔
بیٹنگ آرڈر پر رائے
انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان پوری ٹیم کا بوجھ اکیلے نہیں اٹھا سکتے، بابر گزشتہ کئی سال سے نمبر تین پر بیٹنگ کر رہے ہیں، ٹی ٹوئنٹی میں نمبر تین پر کھیلنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ اگر میں نے اوپنرز تبدیل کر کے غلطی کی تھی تو آج صائم ایوب کو کیوں اوپنر کھلایاجارہا ہے؟ صائم، رضوان اوپنر، بابر نمبر تین اور فخر چار پر کھیلیں تو ٹاپ آرڈر مضبوط بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم مضبوط بیٹر ہیں جو ہر کنڈیشنر میں کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں، صائم اگر ناکام بھی ہوتے ہیں تو تب بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور اوپنر کھلانا چاہیے کیونکہ وہ دلیر بیٹر ہیں، ڈرتے نہیں، ایسے کھلاڑیوں کے لیے تنقید برداشت کرلینی چاہیے، صائم تینوں فارمیٹس کے کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

محمدحفیظ نے اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے کہا کہ کرکٹ بدل گئی ہے، تسلسل بے شک کم ہو لیکن پرفارمنس کا امپیکٹ ہونا چاہیے، دیگر ٹیمیں ایک یا دو کھلاڑی پر انحصار نہیں کرتیں، ہر میچ میں کوئی نیا کھلاڑی پرفارمنس دیتا ہے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیرکابجلی بحران بے مقصد نہیں

Next Post

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رن سے شکست دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post
نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے ساتھ ونڈیز نے اپنی شکست کا سلسلہ ختم کیا

چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چار رن سے شکست دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.