بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموںلوک سبھا حلقے میں آج ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات

بھارتیہ جنتا پارٹی کے جگل کشور اور کانگریس کے رمن بھلہ میں سخت مقابلہ متوقع 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-26
in اہم ترین
A A
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
جموں میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں اور حساس علاقوں میں گشت کر رہے ہیں۔
جموں و کشمیر پولیس کا اسپیشل آپریشن گروپ دشمنوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے حساس علاقوں میں گشت کر رہا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس علاقے کی نگرانی کیلئے ڈرون کا استعمال کر رہی ہے اور ووٹنگ سے پہلے کسی بھی آئی ای ڈی خطرے کو دور کرنے کیلئے خصوصی کتوں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں راجوری کے علاقے شاہدرہ شریف میں دہشت گردوں کے حملے میں محمد رزاق نامی ایک شہری ہلاک ہوگیا تھا۔
اس واقعہ کے پیش نظر جموں و کشمیر پولیس ہائی الرٹ پر ہے اور اس طرح کے کسی بھی حملے کو ناکام بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
جموں میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں۲۶؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق جموں ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لیے جمعے کے روز ہونے والی پولنگ کے لیے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس دوران جموں انتظامیہ نے امتناعی احکامات صادر کیے ہیں جبکہ راجوری اور پونچھ اضلاع میں موبائل فونوں پر‘ورچول پرائیوٹ نیٹ ورک (وی پی این)کو معطل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔
لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر راجوری اور پونچھ اضلاع میں وی پی این خدمات کو فوری طورپر معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (راجوری) راجیو کمار کھجوریہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق ورچوئل پرائیوٹ نیٹ ورک(وی پی این) سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ لوک سبھا انتخابات سے متعلق معلومات اور دیگر حساس ڈیٹا کو سابیئر حملوں سے بچانے کی خاطر احتیاطی طورپر اس طرح کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔
راجوری ضلع کے ایک اسمبلی حلقہ کالا کوٹ ، سندر بنی جموں ریاسی پارلیمانی حلقہ کا حصہ ہے اور یہاں پر بھی جمعے کے روز ووٹنگ ہو رہی ہے ۔
اسی طرح ضلع پونچھ میں بھی وی پی این کو انتخابات کے انعقاد تک معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
۱۸؍اسمبلی نشستوں پر مشتمل اس سیٹ کیلئے۱۷لاکھ۸۱ہزار۵۴۵راے دہندگان کو راے دہی کا حق ہے جن میں سے۸لاکھ۶۰ہزار۵۵خواتین ووٹر شامل ہیں۔ اس سیٹ کے لئے۲۲مید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے جموں ریاسی پارلیمانی حلقے میں۲۴۱۶پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔
جمعرات کی صبح سے ہی جموں ریاسی پارلیمانی نشست میں قائم پولنگ اسٹیشنوں تک عملے کو پہنچا دیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جموں میں جگہ جگہ پرسیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کی باریک بینی سے تلاشی کے بعد ہی آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر جموں صوبے میں سرحدوں کو بھی سیل کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر اضافی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے ۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کیلئے وراثتی ٹیکس ختم کیا:وزیر اعظم مودی

Next Post

اپنے والد کیلئے بارہمولہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ

اپنے والد کیلئے بارہمولہ میں انتخابی مہم چلائیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.