پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’کانگریس مذہب کی بنیاد پر کوٹہ نافذ کرنا چاہتی ہے‘

اس جماعت کے ’ریزرویشن چوری‘کے کھیل کو بند کرنے کے لیے ۴۰۰پار کی ضرورت ہے :وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in اہم ترین
A A
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ساگر//
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ملک میں سب سے زیادہ زیر بحث انتخابی مسئلہ ’ذات کی مردم شماری‘اور ریزرویشن کے سلسلے میں کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس ’ریزرویشن چوری ‘کا فارمولہ اب پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے اور پارٹی کے اس خطرناک کھیل کو بند کرنے کیلئے ’’مودی کو ۴۰۰ پار‘‘ کی ضرورت ہے ۔
مودی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے امیدوار کی حمایت میں مدھیہ پردیش کے ساگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو بھی موجود تھے ۔
دیگر پسماندہ طبقے (او بی سی) کے غلبہ والے پارلیمانی حلقے میںمودی نے او بی سی ریزرویشن کے سلسلے میں کانگریس کو سخت تنقید کانشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ آج کانگریس کا ایسا سچ سب کے سامنے آگیا ہے جسے سن کر ملک کا ہر فرد دنگ رہ گیا ہے ۔ ’’ہمارا آئین واضح طور پر منع کرتا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر کسی کو ریزرویشن نہیں دیا جائے گا۔ بابا صاحب امبیڈکر خود مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کے خلاف تھے ، لیکن کانگریس نے برسوں پہلے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کا خطرناک عزم لیا تھا۔ اس عزم کی تکمیل کے لیے وہ سال بہ سال مختلف حربے اپناتے ہیں اور اہل وطن کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اپنا کھیل کھیل رہے ہیں‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ۲۰۰۴میں کانگریس نے آندھرا پردیش میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دے کر ڈاکٹر امبیڈکر کی پیٹھ میں چھرا گھونپا‘۲۰۰۹؍اور۲۰۱۴کے انتخابات میں پارٹی نے اپنے منشور میں دونوں بار مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن کا وعدہ کیا تھا۔ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کا۱۵فیصد کوٹہ کم کرنے اور مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن نافذ کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔
مودی نے کہا کہ پچھلی بار جب کرناٹک میں کانگریس کی حکومت تھی تو اس نے مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا تھا، جب بی جے پی آئی تو بی جے پی نے آئین کا احترام کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے ختم کردیا۔ اب کانگریس نے کرناٹک میں مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دیا ہے اور اس کے لیے اس نے پچھلے دروازے سے غیر قانونی ہیرا پھیری کی ہے ۔’’ او بی سی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے مسلمانوں کی تمام ذاتوں کو ایک ہی پیپر جاری کیا گیا ہے اور سب کو او بی سی کوٹہ میں ڈال دیا گیا ہے ۔ کانگریس نے اس قدم سے او بی سی کے حقوق چھین لیے ہیں۔ اب کانگریس اسی فارمولے کو پورے ملک میں نافذ کرنا چاہتی ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے خلاف ملک کو بیدار ہونا چاہیے ۔ الیکشن آئیں گے اور جائیں گے لیکن یہ خطرناک کھیل آنے والی نسلوں کو تباہ کر دے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس او بی سی کی سب سے بڑی دشمن ہے ۔ کانگریس نے سماجی انصاف کا قتل کیا ہے ۔
اس سلسلے میںوزیر اعظم نے کہا کہ وہ پوچھتے ہیں کہ مودی کو ۴۰۰سے زیادہ کی ضرورت کیوں ہے ؟ میرا جواب یہ ہے کہ آپ (کانگریس) ریاستوں میں غیرقانونی طریقہ اپنا کر ریزرویشن میں چوری کرنے کا کھیل رہے ہیں ، اس کھیل کو بند کرنے کیلئے مودی کو۴۰۰سے زیادہ چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں دلتوں، قبائلیوں اور او بی سی کے ریزرویشن کی حفاظت کرنی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود اس سماج سے آئے ہیں اور او بی سی کو تحفظ دے کر ہی رہیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بارہمولہ:۱۰منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج

Next Post

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ۸۹ سیٹوں پر انتخابی مہم ختم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
پاکستان:پی ایم ایل(این) کے رہنماؤں کا قبل از وقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ۸۹ سیٹوں پر انتخابی مہم ختم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.