منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بارہمولہ:۱۰منشیات فروشوں کے خلاف مقدمے درج

گرفتار کرکے جموں کے کوٹ بلوال جیل میں رکھا گیا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-25
in مقامی خبریں
A A
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں۱۰ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت حاصل کرنے کے بعد بارہمولہ پولیس نے۱۰بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں بند رکھا گیا ہے ۔
بیان میں ان کی شناخت بشارت احمد رینہ ولد عبدالطیف رینہ ساکن سلام آباد اوڑی، چنگیز خان ولد منیر حسین ساکن بنڈی اوڑی، منظور احمد لون عرف منا ولد غلام محمد ساکن لاچھی پورہ بجہامہ، نذر الدین بھٹی ولد کرم الدین ساکن مدیان کملکوٹ، سید مہتاب حسین ولد سید آزاد حسین ساکن پارن پیلن اوڑی، عمران احمد خان ولد محمد زمان ساکن نور کھاہ، عاشق حسین پرے عرف الٰہی ولد عبدالرزاق ساکن لاوے پورہ ایچ ایم ٹی، الطاف احمد میر ولد غلام محمد ساکن ملہ پورہ سوپور، عامر سبحان ملہ ولد محمد سبحان ملہ ساکن وترگام واگورہ اور ساحل احمد ریشی ولد عبدالصمد ریشی ساکن چھان پورہ کنزر کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے خلاف کئی مقدمے درج ہیں اور وہ اوڑی، لچھی پورہ، بنڈی، کملکوٹ،پارن پیلن، نور کھاہ، نائو پورہ، واگورہ، کریری، کنزر اور ضلع کے دوسرے علاقوں میں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے اور منشیات کے کاروبار کو فروغ دینے میں ملوث تھے ۔انہوں نے کہا کہ کئی مقدموں میں ملوث ہونے کے باوجود بھی وہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلے تین مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت۵۸مقدمے درج کرکے۱۱سخت گیر منشیات فروشوں سمیت۹۱منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے زائد از ایک کروڑ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی کے کچھ میدانی حصوں میں ہلکی بوندا باندی

Next Post

’کانگریس مذہب کی بنیاد پر کوٹہ نافذ کرنا چاہتی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

’کانگریس مذہب کی بنیاد پر کوٹہ نافذ کرنا چاہتی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.