ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ کی واردات کے دوران خاکستر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-05-20
in تازہ تریں
A A
پارمپورہ میں آگ کی واردات میں۲۰رہائشی ڈھانچے خاکستر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

سرینگر/۲۰مئی
جموں وکشمیرکے دارلخلافہ سری نگر کے ریذیڈنسی روڑ پر واقع کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن شبانہ آگ کی واردات کے دوران خاکستر ہوا ہے جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ۔
بتادیں کہ۱ ۸مئی کو سری نگر میں ہی ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر کی عمارت بھی آگ کی ایک پُر اسرار واردات کے دوران خاکستر ہوئی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ریذیڈنسی روڑ سری نگر میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کوٹھی باغ پولیس تھانے کی عمارت سے آگ نمودا رہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی تاہم بھیانک آتشزدگی کے باعث اُنہیں کافی دقتوں کا سامنا کرناپڑا ۔
نامہ نگار نے بتایا کہ۱۲فائر ٹینڈروں کی مدد سے بالآخر آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران پولیس اسٹیشن کی اوپری منزل پوری طرح سے خاکستر ہوئی جبکہ پہلی منزل کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ۔
آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کا ایک اہلکار جس کی شناخت انصار احمد کے بطور ہوئی ہے زخمی ہوا اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس تھانے میں موجودہ اسلحہ کو بروقت باہر نکالا گیا تاہم کچھ ریکارڈ خاکستر ہوا ہے ۔
ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال اور دوسرے سینئر آفیسران جائے موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔
واضح رہے کہ۱ ۸مئی کو سری نگر میں ہی ٹریفک پولیس ہیڈ کواٹر کی عمارت بھی شبانہ آگ کی واردات کے دوران خاکستر ہوئی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پروفسیر نیلوفر خان کشمیر کی پہلی خاتون وائس چانسلر منتخب

Next Post

سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل کا حصہ ڈھہ جانے سے۱۰مزدور لاپتہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندپاک کا جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
تازہ تریں

مستقبل میں پاکستان کی طرف سے کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ جنگ کا عمل سمجھا جائے گا: اعلیٰ ذرائع

2025-05-10
بالاکوٹ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دو دہشت گرد ہلاک:فوج
تازہ تریں

جنگ بھڑکانے کےلئے پاکستانی فوج اگلے مورچوں کی جانب بڑھ رہی ہے:بھارت

2025-05-10
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
تازہ تریں

سرینگر میں دھماکوں کے چند گھنٹوں بعد دوبارہ دھماکے

2025-05-10
تین فضائیہ افسران برخاست
تازہ تریں

’پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کےلئے تیز رفتار میزائل استعمال کیے‘

2025-05-10
تازہ تریں

جموں کشمیر میں علی الصبح دھماکوں جیسی آوازیں، سائرن گونج اٹھے ، ڈرون حملوں کی نئی لہر

2025-05-10
جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
تازہ تریں

پاک بھارت کشیدگی:سرینگر سمیت24 ہوائی اڈے15 مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-09
Next Post
پسیاں گر آنے کے بعدسرینگر جموں شاہراہ بند

سرینگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک ٹنل کا حصہ ڈھہ جانے سے۱۰مزدور لاپتہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.