سرینگر//
سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کولگام نے این آئی اے کی خصوصی عدالت میں تین جاں بحق دہشت گردوں اور ایک سرگرم ملی ٹینٹ کے خلاف چارج شیٹ پیش کیا ہے ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۲/۶۵میں ملوث مہلوک دہشت گردوں جن کی شناخت جان محمد لون ولد عبدالرشید لون ساکن براری پورہ شوپیاں، بلال احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن چیک چھولند شوپیاں، سمیر احمد شیخ عرف کامران بھائی ولد فاروق احمد شیخ ساکن چیک چھولند شوپیاں اور سرگرم ملی ٹینٹ عابد رمضان شیخ ولد محمد رمضان شیخ ساکن چھوٹی پورہ شوپیاں کے بطور ہوئی ہے کے خلاف عدالت مجاز میں چارج شیٹ داخل کیا ہے ۔
بتادیں کہ۲جون۲۰۲۲کے روز لشکر طیبہ ، ٹی آر ایف اور البدر سے وابستہ مذکورہ دہشت گردوں نے علاقائی دیہاتی بینک آراہ کولگام کے بینک منیجر وجے کمار ولد اوم پرکاش ساکن بگوا راجستھان کا قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔
ترجمان کے مطابق مناسب کارروائی کے بعد ایس آئی یو کولگام نے این آئی اے کورٹ کولگام میں چارج شیٹ داخل کیا۔
اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہے ، اور ایک ملزم ارجمند گلزار عرف حمزہ برہان ولد گلزار احمد ڈار ساکن کھار بٹہ پورہ رتنی پورہ جو کہ البدر نامی دہشت گرد تنظیم کا سرگرم ملی ٹینٹ ہیں کے رول کی بھی تحقیقات ہو رہی ہے ۔
ان کے مطابق ارجمند گلزار نامی سرگرم دہشت گرد روپوش ہے ۔