پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتی الٹنے کا سانحہ: سنہا کی متاثرین سے ملاقات

لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ساتویں روز بھی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-23
in اہم ترین
A A
سرینگر کشتی الٹنے کا سانحہ:ایل جی سنہا کی متاثرین سے ملاقات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے پیر کے روز یہاں گنڈہ بل کا دورہ کیا جہاں۱۶؍اپریل کو کشتی الٹنے کے واقعے میں۶؍افراد لقمہ اجل جبکہ تین افراد لاپتہ ہوئے تھے ۔
اس دوران انہوں نے فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کے سے ساتھ تعزیت کی اور وہ اس حادثے میں لاپتہ ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے سے بھی ملے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’۱۶؍اپریل کو کشتی الٹنے کے دلدوز واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان کو تعزیت پیش کی اور میں نے ان کو تمام تر تعاون و مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ اس مصیبت میں شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
بتادیں کہ سری نگر کے گنڈبل علاقے میں ۱۶ اپریل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت۶؍افراد کی موقت واقع ہوئی جبکہ بات بیٹے سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
اس دوران سرینگر کے گنڈ بل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی تلاش کے لئے پیر کو مسلسل ساتویں روز بھی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج ودھی کمار بردی ریسکیو آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ گنڈبل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت ۶؍افراد کی موقت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریور پولیس و دیگر ایجنسیوں سمیت۱۴ٹیمیں وسیع پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن پیر کی صبح سے دوبارہ شروع ہوا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی باز یابی کے لئے آپریشن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو بر آمد کرنے کے لئے کوششیں وسیع پیمانے پر جاری ہیں تاکہ ان کے اہلخانہ کو کسی حد تک راحت مل سکے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کوششیں ضرور ثمر آور ثابت ہوں گی۔
ادھر لاپتہ افراد کے غم سے نڈھال اہل خانہ و دیگر احباب و اقارب بھی روز صبح سویرے دریائے کے کنارے پر جمع ہوجاتے ہیں اور روتے سسکتے لاشوں کی بازیابی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں۔بتادیں کہ اس المناک واقعے سے پوری وادی میں ماتم کا ماحول چھایا ہوا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ریسکیو آپریشن کی از خود نگرانی کر رہے ہیں، انسپکٹر جنرل آف پولیس یومیہ اس آپریشن کے بارے میں این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی : رینا

Next Post

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.