جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بی جے پی کے درپرہ امیدوارالیکشن لڑ رہے ہیں‘

ہمیں دیکھنا ہو گا کہ بی جے پی کن کی مدد کررہی ہے:عمر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-20
in اہم ترین
A A
مرکز پارلیمنٹ کے علاوہ کوئی دوسرا الیکشن کرانے کے موڈ نہیں:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

سرینگر///
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر‘عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی صرف تقسیم کی سیاست میں یقین رکھتی ہے ، یہ لوگ یکساں سول کوڈ، سی اے اے اور دیگر کالے قوانین لاگو کرنے کی باتیں کرتے ہیں، مقصد صرف اتنا کہ مسلمانوں کو کس طرح سے نشانہ بنایا جائے ۔
عمر نے کہاکہ باقی کچھ برداشت ہو یا نہ ہو ،مسلمانوں کی ترقی بھاجپا والوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے لیکن اب اس کے باوجود بھی اگر گریز کا سابق ایم ایل اے بھاجپا میں شامل ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہم یہ مان کر چلے تھے کہ انہوں نے یہ قدم گریز کی ترقی کیلئے اُٹھایا ہوگا لیکن گذشتہ برسوں ایسا کچھ بھی دیکھنے کو ملا، موصوف کو ذاتی مفادات ضرور حاصل ہوئے ہونگے لیکن گریز کے عوام کیلئے کچھ نہیں ہوا۔ جس سیاحت کی بات یہ لوگ آج کل کرتے ہیں اُس کا جتنا بھی تھوڑا بہت ڈھانچہ ہے وہ ہماری حکومت نے وہاں کھڑا کیا ہے ۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ ہم سے جتنا ہوسکا ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی یہاں تک کہ۲۰۱۴کے الیکشن کے پاس جب ہمیں محض ایک ڈپٹی سپیکر بنانے کا موقع فراہم ہوا تو ہم نے نذیر احمد خان گریزی کو صرف اس لئے چُنا تاکہ وہ گریز کے عوام کیلئے کام کرسکیں۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر بھاجپا والوں نے کہیں اور پر ٹنل نہیں بنائی ہوتی تو مجھے گریز کیلئے ٹنل نہ بنانے کا گلہ نہیں ہوتا لیکن اسی بھاجپا حکومت نے ایسی سڑکوں کیلئے ٹنل بنائے جو سال بھر کھلے رہتے ہیں لیکن گریز کی ٹنل کو یکسر نظرانداز کردیا۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گریز میں اگر خوبصورتی کی کوئی کمی نہیں لیکن وہاں کے عوام کی تکالیف بھی بہت ہیں، میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مجھے پارلیمنٹ میں شمالی کشمیر کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا تو میں پارلیمنٹ میں اُس وقت تک گریز ، گریز کے ٹنل اور گریز کے عوام کے مطالبات کو اُجاگر کرتا رہوں گا جب تک نہ مرکزی حکومت اس کیلئے قائل ہوجائے گی۔
ان کے مطابق بھاجپا اور اس کی پراکسیوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ اس الیکشن میں بی جے پی نے اُمیدوار نہیں اُتار ہیں لیکن میدان کھلا نہیں چھوڑاہے ، درپردہ طور پر لوگوں کی مدد کی جارہی ہے ، ضرورت اس بات ہے کہ ہم دیکھیں کہ بھاجپا والے کس کی مدد کررہے ہیں، بھاجپا کے لوگ کس کو ووٹ ڈال رہے ہیں، اسی سے پتہ چل جائے گا کہ کس کس کی ملی بھگت چل رہی ہے اور کون جموں و کشمیر کیخلاف سازشوں ،یہاں کی آواز کو کمزور اور سیاسی سازشوں کا کامیاب بنانے میں بی جے پی کی مدد کررہا ہے ۔
عمر عبداللہ نے پارٹی ورکروں اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ راستہ کھلتے ہی گریز کا رُخ کریں اور پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات کی تیاری بھی شروع کریں۔
این سی نائب صدر نے کہا کہ خدا نے چاہا تو میں آپ کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کروں اور نذیر گریزی آپ کی اسمبلی میں نمائندگی کریں گے اور ہم دونوں مل کر دن رات لگاکر آپ کے خواہشات، احساسات اور جذبات کی ترجمانی کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے مطالبات کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوکرناگ میں کوٹھہ گرنے سے خاتون لقمہ اجل

Next Post

زوجیلا سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

زوجیلا سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.