سرینگر//
جموںکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے ) نے ہفتے کے روز وادی کشمیر کے دو اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے ۔
ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی کشمیر کے کپوارہ اور گاندربل اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بر فانی تودے گر آنے کا امکان ہے ۔
حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے ۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔