جموں//
جموںکشمیر کے ضلع ریاسی میں ہفتے کے روز سیکورٹی فورسز نے ملی ٹنٹوں کی ایک کمیں گاہ کا پردہ فاش کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ریاسی کے مہور علاقے میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج نے اس پورے علاقے میں ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے کہا کہ تلاشی کے دوران سیکورٹی فورسز نے شارجو کے لنچا علاقے میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک ٹفن آئی ای ڈی، دو الیکٹرک ڈیتو نیٹر، دو پستول، دو میگزین‘۱۹پستول گولیاں‘۴سو گرام دھماکہ خیز پائوڈر‘۴۰؍اے کے۴۷رائفل گولیاں‘ ایل او سی کی چار تصاویر، سکسر پستول کی۵گولیاں،ایک الیکٹرک ڈیٹو نیٹر،۹وولٹ کی۶ڈی سی بیٹریاں، لیتھیم آن۱۲؍وولٹ کی۲بیٹریاں‘۴۰میٹر الیکٹر تارم۵میٹر پلاسٹک رسی، ایک سٹیل پلیٹ، ایک سٹیل گلاس، ایک بیگ اور تین پھٹی چادریں شامل ہیں۔