پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ایک دہائی کی خشک سالی ختم کرنے اترے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-06
in کھیل
A A
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

نئی دہلی// ہرمن پریت کی قیادت والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم ہفتہ سے پرتھ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک دہائی کی خشک سالی کو ختم کرنے کے ارادے سے اترے گی۔
سیریز کا پہلا میچ 6 اپریل کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 7، تیسرا 10، چوتھا 12 اور پانچواں میچ 13 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ پیرس اولمپکس کی تیاریوں کے پیش نظر اس سیریز کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔
ہندوستانی ٹیم کا مقصد آسٹریلیا کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر ایک دہائی سے جاری خشک سالی کو ختم کرنا ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف اسی کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق ہندوستانی ہاکی ٹیم اور آسٹریلیا کے درمیان 2013 سے اب تک کل 43 مقابلے ہوئے ہیں۔ ان مقابلوں میں آسٹریلیا نے 28 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ہندوستان نے آٹھ میچ جیتے ہیں۔ سات میچ ڈرا پر ختم ہوئے۔ موجودہ عالمی درجہ بندی میں ہندوستان چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے۔
ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے اس دورے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا، ”یہ سیریز پیرس اولمپکس سے قبل ہماری ٹیم کی تیاریوں کے لیے ایک لٹمس ٹیسٹ کے طور پر کام کرتی ہے۔ ہمارا مقصد اپنی حکمت عملیوں کو بہتر بنانا اور بہتری کے شعبوں کی نشاندہی کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم میگا ایونٹ کے لیے بہترین فارم میں ہیں۔ ہماری توجہ اپنے گیم پلان کو مؤثر طریقے سے انجام دینے اور آسٹریلوی سائیڈ کی جانب سے پیش کئے گئے چیلنجز سے نمٹنے پر مرکوز رہے گی۔
کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا، ’’ہم آگے چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ ہر میچ ہمارے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ ہم آسٹریلیا کی جانب سے پیش کئے جانے والے سخت مقابلے سے واقف ہیں۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں اور اپنی تیاریوں پر یقین ہے۔ ایک ٹیم کے طور پر متحد ہوکر میدان میں اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ "ہمارا مقصد نہ صرف اس سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے بلکہ ایک ٹیم کے طور پر سیکھنا اور آگے بڑھنا بھی ہے اور یہی پیرس اولمپکس میں ہماری مہم کی بنیاد ہوگی۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بیٹیوں کی اچھی تربیت کرنا دین کی بہترین خدمت ہے: شاہد آفریدی

Next Post

زخمی کلدیپ یادو کو دو میچوں کے لیے آرام کا مشورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی
کھیل

ایشیائی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ: ہندوستان نے جنوبی کوریا کو 7-3 سے شکست دی

2026-09-13
رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب
کھیل

رکی پونٹنگ آسٹریلیا چیمپئنز کے مالک بنے، ڈیوڈ وارنر ڈبلیو سی ایل سیزن 3 کے کپتان منتخب

2026-09-13
کھیل

دباؤ میں میری بہترین کارکردگی سامنے آتی ہے: ایشان کشن

2026-09-13
کھیل

مہدی حسن میراز ایمیزون واریئرز سے جڑنے کے بعد سی پی ایل میں ڈیبیو کے لیے تیار

2026-09-13
کھیل

ہندوستان کی خواتین ہاکی ٹیم کی نظریں ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور لاس اینجلس اولمپکس کے ٹکٹ پر مرکوز

2026-09-13
کھیل

افغانستان متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش اور زمبابوے کی میزبانی کرے گا، تینوں فارمیٹس میں کھیلے جائیں گے میچ

2026-09-13
کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت
کھیل

کُلدیپ یادو کی 10 وکٹیں، یارکشائر کی بڑی جیت

2026-09-12
رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی
کھیل

رونالڈو نے کیریئر کا 979واں گول کیا، النصر کی فتح کے ساتھ واپسی

2026-09-12
Next Post
دہلی کو کلدیپ اور وارنر سے بہت امیدیں ہیں

زخمی کلدیپ یادو کو دو میچوں کے لیے آرام کا مشورہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.