جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پی ڈی پی اننت ناگ حلقے سے اپنا امیدوار کھڑاکرتی نظر نہیں آرہی ہے‘

عمر کامیڈیا پر دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کو فروغ نہ دینے پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-03
in اہم ترین
A A
الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں کشمیر میں جمہوریت بحال کرے:عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

سرینگر/۲؍اپریل
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) وادی کشمیر میں ان کی پارٹی کے خلاف امیدوار کھڑے نہیں کر یگی اور دونوں پارٹیاں انڈیا اتحاد کا اٹوٹ حصہ ہیں۔
عمر عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے خلاف امیدوار کھڑے کرنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا ہے۔
این سی نائب صدر نے دہلی میں انڈیا بلاک کی ایک حالیہ ریلی کا حوالہ دیا ، جہاں محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا اور اتحاد کے لئے پی ڈی پی کے عزم کا اعادہ کیا۔ عمرنے میڈیا پر بھی زور دیا کہ وہ دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات کو فروغ نہ دے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کشمیر میں نئے اتحاد کے ابھرنے پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ جماعتیں بی جے پی کے اشارے پر کام کر رہی ہیں اور جموں و کشمیر میں اس کے پراکسی کے طور پر انتخابات لڑیں گی۔
آرٹیکل۳۷۰پرعمر عبداللہ نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سنگین غلطی تھی جس نے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کے حقوق سے محروم کردیا۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کی بھی مذمت کی اور کہا کہ وہ بی جے پی کی ناقص پالیسیوں کا شکار رہے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنانا ملک کی جمہوریت کے لئے ایک خطرناک صورتحال ہے ۔
عمر نے کہا’’دنیا کے طاقتور ملکوں نے بھی نوٹس کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے کس طرح اپوزیشن لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، اروند کیجروال اور دوسرے وزیر اعلیٰ کو حال ہی میں گرفتار کیا گیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’ان کی گرفتاریاں اور اس طرح ایجنسیوں کو استعمال کرنا ملک کی جمہوریت کے لئے خطرناک صورتحال ہے ملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا‘‘۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’ہم امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اور الیکشن کمیشن ان چیزوں کو نظر انداز نہیں کرے گا اور الیکشن کے دوران اس طرح ایجنسیوں کے استعمال پر پابندی لگائی جائے گی‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے قول و فعل میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی فیصلہ بدل گیا ہے ۔
میاں الطاف احمد کے اننت ناگ راجوری پونچھ لوک سبھا سیٹ کے لئے لڑنے کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا’’میاں صاحب کہیں سے بھی لڑ سکتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب باہر کے نہیں ہیں ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کی پانچ پارلیمانی نشستوں پر بی جے پی کی جیت یقینی ہے:رینا

Next Post

بڈگام میں دو کم سن بچیوں کو ہلاک کرنے والے تیندوے کوماراگیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post
بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی

بڈگام میں دو کم سن بچیوں کو ہلاک کرنے والے تیندوے کوماراگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.