جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

محکمہ تعلیم اور نصابی کتابیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امر ناتھ یاترا کا آغاز

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

اب صاحب ولن کون ہے اور ہیرو کون ؟ ہم نہیں جانتے ہیں … ممکن ہے کہ جن کو ہم ولن سمجھتے ہیں وہ ہیرو ہوں اور جنہیں ہم ہیرو سمجھتے ہوں وہ اصل میں ولن ہوں… ولن کا کام کرتے ہوں …ہم ولن اور نہ ہیرو کی طرف داری کررہے ہیں کہ ہم نے دیکھا ہے کہ ہیرو میں تھوڑا ولن ہوتا ہے اور … اور ولن میں تھوڑا سا ہیرو ہو تا ہے… کہ کشمیر میں عام طور پر نجی اسکولوں کو ولن سمجھاتا ہے… پڑھائی کے معیار میں ولن نہیں سمجھا تاہے … بلکہ اس کے علاوہ باقی سب باتوں میں… فیس میں ‘ ایڈمشن فیس میں ‘ انول فیس میں ‘ کتابوںاور وردی کی قیمتوں… آسمان کو چھوتی قیمتوں میں انہیں ولن سمجھا جاتا ہے… محکمہ تعلیم اس سب کو روکنے کی ناکام کوشش کرکے خود کو ہیرو ظاہر کرنے کی کوشش کررہا ہے… ناکام کوشش۔اسی کوشش میں محکمہ تعلیم آجکل نجی اسکولوں کو متنبہ کررہا ہے کہ وہ لوگوں کو کسی مخصوص دکان یا اسکول سے ہی کتابیں خریدنے پر مجبور نہ کریں… اچھی بات ہے ہمیں اس سوچ پر کوئی اعتراض نہیں ہے… لیکن… لیکن محکمہ پھر یہ نہیں بتا پاتا ہے کہ اگر لوگ اسکول یا مخصوص بل سیلر سے کتابیں نہ خریدیں تو… تو پھر کہاں سے انہیں حاصل کیا جا سکتا ہے … بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی ہے کہ… کہ کہنے والوں کاکہنا ہے کہ انہیں اسکول یا کسی مخصوص بک سیلر سے کباتیں خریدنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے… اور محکمہ تعلیم کا اعتراض بھی بے محل ہے… اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے کہ… کہ اگر محکمہ تعلیم کو لوگوں کی اتنی ہی فکر ہے تو… تو پھر محکمہ کواس ایک بات پر توجہ دینی چاہئے کہ کتابوں کی جو قیمتیں مقرر کی جا رہی ہیں… جس قیمت پر یہ کتابیں بازار میں یا کسی مخصوص بل سیلر کے پاس دستیاب ہوں … ایک مناسب قیمت پر دستیاب ہوں …لیکن … لیکن محکمہ کتابوں کی قمیت پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے کہ… کہ اس کی توجہ اس ایک بات پر مرکوز ہے کہ لوگوں کو کسی مخصوص بل سیلر سے کتابیں خریدنے پر مجبور نہیں کیا جانا ہے… ہم تو صاحب کہہ رہے ہیں کہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہے… اگر کسی مخصوص بک سیلر کے پاس مناسب قیمت پر کتابیں دستیاب ہوں تو۔ لیکن… لیکن یقینا مناسب قیمت پر کتابیں دستیاب نہیں ہو تی ہیں… اور اس لئے نہیں ہو تی ہیں کیونکہ محکمہ تعلیم قیمتوں پر کوئی دھیان دے رہا ہے… کہ اس کا سارا دھیان خود کو ہیرو ظاہر کرنے پر ہوتا ہے جو محکمہ تعلیم نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آزاد اننت ناگ راجوری حلقہ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے

Next Post

بجلی، سڑک اور پانی

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

امر ناتھ یاترا کا آغاز

2025-07-03
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دوستی رکھتے تو فائدہ تھا…

2025-07-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

حادثوں کا شہر

2025-06-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اب تو آزاد صاحب کو بخش دو!

2025-06-29
سچ تو یہ ہے

’کانگریس میں سب ٹھیک ٹھاک ہے‘

2025-06-28
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ٹرمپ صاحب! یہ جنگ بندی بھی کرائیے

2025-06-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

بجلی، سڑک اور پانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.