سرینگر//
وادی کشمیر میں برف و باراں کے مختصر مرحلے کے بعد موسم میں بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کہیں اضافہ تو کہیں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں یکم اپریل سے۱۰؍اپریل تک موسم میں وسیع پیمانے پر کسی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ تاہم اس دوران۳‘۶؍اور۷؍اپریل کو کہیں کہیں ہلکے برف و باراں کا امکان ہے ۔
محکمے نے کسانوں سے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں آپریشنز بحال کرنے کو کہا ہے ۔
دریں اثنا موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں کہیں بہتری تو کہیں گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حررات منفی۶ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۱ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ادھر وادی میں پیر کی صبح سے ہی دھوپ کھلی رہی جس کے بیچ کسانوں کو اپنے اپنے کھیت کھلیانوں اور باغوں میں مختلف کاموں میں مصروف دیکھا گیا۔