جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر میں پرندوں کی اقسام میں اضافہ درج‘ کم و بیش ۶۰۰ موجود ہیں

۵۸۶پرندوں کی توثیق نمونوں یا تصویروں کے ذریعے کی گئی اور۵۶۴کو ای برڈ پر درج کیا گیا ہے:رپورٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-28
in مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر میں پرندوں کی اقسام میں اضافہ درج‘ کم و بیش ۶۰۰ موجود ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جموںکشمیر میں پرندوں کی۵سو۹۲قسمیں پائی جاتی ہیں جو گذشتہ اعداد و شمار سے زیادہ ہیں۔
سائوتھ ایشین آرنیتھولوجی کے ایک جریدے ’انڈین بارڈز‘میں شائع ایک ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں پرندوں کی۵۹۲قسمیں پائی جاتی ہیں جن کا تعلق۲۱آرڈرز اور۸۸خاندانوں سے ہے ۔
بتادیں کہ اس سلسلے میں سال۲۰۲۰میں مرتب شدہ چیک لسٹ کے مطابق جموں و کشمیر اور لداخ میں پرندوں کے اقسام کی تعداد۵۵۵تھی۔
وائلڈ لائف وارڈن نارتھ، اور مذکورہ رپورٹ کے ایک محقق انتصار سہیل کا کہنا ہے’’اس بار پرندوں کی۵۹۲قسمیں صرف جموں و کشمیر میں پائی گئی ہیں اور اس میں لداخ یونین ٹریٹری شامل نہیں ہے جو گذشتہ اعداد و شمار سے زیادہ ہے ‘‘۔
اس رپورٹ کے دیگر مصنفین میں مظفر احمد کچلو، نیراج شرما، پرویز شانگو اور پرمل کمار شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا’’جموں وکشمیر میں۵۹۲قسموں کی پرندے پائے جاتے ہیں جن کا تعلق ۲۱ آرڈرز اور۸۸خاندانوں سے ہے ، ان میں سے۵۵۵کے میڈیا دستاویزات ہیں۳۲۶کو یا تو ہاتھ سے جانچا گیا ہے یا دنیا بھر کے عجائب گھروں میں جمع کرایا گیا ہے اور۶کو قابل اعتماد دستا ویزات کی بنیاد پر قبول کیا گیا ہے ‘‘۔
تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا’’۵۸۶پرندوں کی توثیق نمونوں یا تصویروں کے ذریعے کی گئی اور۵۶۴کو ای برڈ پر درج کیا گیا ہے جو کل پرندوں کی تعداد میں سے۹۵فیصد ہے ‘‘۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی جانب س پرندوں کی۲۵قسموں کو عالمی سطح پر خطرے سے دو چار نسلوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے ۔
مذکورہ رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ علاقے جو عرصہ دراز سے غیر دریافت رہے ، اب جموں وکشمیر میں پرندوں کو دریافت کرنے کے لئے سب سے بڑے مقامات کے طور پر ابھر رہے ہیں جن میں شمالی اور وسطی کشمیر کی وادی اور شیولاک اور ہمالیہ کے کچھ حصے اور جموں کے کچھ میدانی علاقے شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں۲۰سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

Next Post

پونچھ میں ضلع ہسپتال کے پاس دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

پونچھ میں ضلع ہسپتال کے پاس دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.