جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں:سابق بی جے پی ایم ایل اے کانگریس میں شامل

یو ٹی کے لوگ شناخت، حقوق اور حیثیت کھو چکے ہیں:سولنکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-27
in اہم ترین
A A
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں//
جموں کشمیر کے کٹھوعہ ضلع سے بی جے پی کے سابق ایم ایل اے درگا داس منگل کو یہاں کانگریس میں شامل ہوگئے۔
کانگریسی ترجمان نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات جیتنے والے داس نے ایک تقریب میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے رہنما محمد اقبال ڈار کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔
ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر کے کانگریس انچارج بھرت سنگھ سولنکی ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے سکریٹری منوج یادو ، پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر‘وقار رسول وانی اور آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے امیدواروں چودھری لال سنگھ اور رمن بھلا نے نئے لوگوں کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔
دریں اثنا سولنکی نے کانگریس کے’ پانچ نیائیے‘ کو جاری کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی نے سماج کے ہر طبقے کو انصاف فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا’’وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی جھوٹی اور فرضی ہے، لیکن کانگریس ان تمام ضمانتوں کو پورا کرے گی جیسا کہ پچھلے انتخابات میں پہلے ہی ثابت ہوچکا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ملک کے طول و عرض میں بھارت جوڈو نیائے یاترا نکالی تاکہ عوام کی نبض کو محسوس کیا جاسکے اور عام آدمی کو انصاف کے لئے لڑا جاسکے۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ کانگریس نے عوام کی خدمت اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے لئے بہترین امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے کیونکہ مودی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کے عوام کو بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
سولنکی نے کہا کہ جموں کشمیر کے لوگ اپنی شناخت، حقوق اور حیثیت کھو چکے ہیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں پانچ سال سے زیادہ عرصے سے جمہوریت نہیں ہے۔’ اب وقت آگیا ہے کہ علاقے کے عوام بی جے پی کو اپنے بہتر مستقبل، ریاست کا درجہ بحال کرنے اور دیگر حقوق کے لئے سبق سکھائیں‘‘۔
ان کاکہنا تھا کہ کانگریس ’انڈیا بلاک‘ کے حلیفوں اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کو مضبوطی سے لڑے گی اور عوام کی حمایت سے اپنی جیت کو یقینی بنائے گی۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پاکستان میںخود کش حملے میں پانچ چینی انجینئر ہلاک

Next Post

بارہمولہ کے اوشکارہ کے باشندے زمین کا منصفانہ معاوضہ نہ ملنے پر ناخوش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں 70 دہشت گرد مارے گئے
اہم ترین

آپریشن سندور:’بھارتی حملوں میں۷۰ دہشت گرد مارے گئے‘

2025-05-08
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر یوٹی کے سرحدی اَضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2025-05-08
سائبر اسپیس کی حفاظت بہت اہم: ڈوبھال
اہم ترین

پاکستان کشیدگی میں اضافہ کرتا ہے تو ہم’مضبوطی سے جوابی کارروائی‘کیلئے تیار ہیں:ڈوال

2025-05-08
اہم ترین

آپریشن سندور:عالمی رہنماؤں نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی

2025-05-08
آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا
اہم ترین

آپریشن سندور:ہندوستان نے سندور اجاڑنے کا بدلہ لیا

2025-05-08
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
اہم ترین

منصوبہ بندی کے مطابق اہداف کو درست طریقے سے تباہ کیا گیا: راجناتھ سنگھ

2025-05-08
اہم ترین

امیت شاہ نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کا اعلان کیا

2025-05-08
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت
اہم ترین

ہندوپاک کشیدگی: جموں وکشمیر میں ہائی الرٹ جاری ، حساس مقامات پر تعیناتی سخت

2025-05-08
Next Post

بارہمولہ کے اوشکارہ کے باشندے زمین کا منصفانہ معاوضہ نہ ملنے پر ناخوش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.