جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

ایس ڈی جی بی ایس ایف کا پانچ روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-03-24
in مقامی خبریں
A A
ایس ڈی جی بی ایس ایف کا پانچ روزہ دورہ کشمیر اختتام پذیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) مغربی کمان کے خصوصی ڈائریکٹر جنرل (ایس ڈی جی) یوگیش بہادر کھورانیہ کا لائن آف کنٹرول پر سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کے مقصد کے لئے کیا جانے والا پانچ روزہ دورہ وادی کشمیر اختتام پذیر ہوا۔
بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بی ایس ایف کی مغربی کمان کے ایس ڈی جی۱۸سے۲۲مارچ تک کشمیر فرنٹیئر کے پانچ روزہ دورے پر تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا مقصد ایل او سی پر سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔
ان کا بیان میں کہنا تھا’’ایس ڈی جی کے دورے کا آغاز بی ایس ایف کشمیر فرنٹیئر کے آئی جی اشوک یادو کے ایل او سی اور اندورنی علاقوں میں سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ سے ہوا‘‘۔
ترجمان نے بتایا کہ اس دورے میں فضائی جاسوسی اور دفاعی علاقوں کے ساتھ ساتھ کپوارہ اور سری نگر میں بی ایس ایف سیکٹر ہیڈ کوارٹر کا دورہ بھی شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی نے ہر مقام پر مقامی بی ایس ایف کمانڈروں اور جوانوں کے ساتھ حفاظتی منظر نامے اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ آپریشنل تیاریوں کے بارے خود بات چیت کی۔
ترجمان نے کہا کہ کھورانیہ نے دورے کے دوران فوج کی۱۵ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی سے بھی ملاقات کی اور بی ایس ایف اور فوج کے درمیان مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا اور اس دوران وادی میں امن، خوشحالی اور ترقی کے حصول کے لئے ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان نے کہا کہ ایس ڈی جی نے کمپوزٹ ہسپتال اور ایس ٹی سی بی ایس ایف کمشیر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بھرتی ہونے والوں کی جسمانی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تربیت کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران مسٹر کھورانیہ نے سینئر افسروں ،ماتحت افسروں اور جوانوں کے ساتھ پرہاری سمیلن کے توسط سے بات چیت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس دوران موصوف ایس ڈی جی نے بی ایس ایف اہلکاروں کی اعلیٰ سطح کی پیشہ ورانہ مہارت کی سراہنا کی اور ان کو تاکید کی کہ وہ وادی میں امن خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے انتہائی چوکس رہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے مشہور باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا

Next Post

کشمیر میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 4 مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی

کشمیر میں آتشزدگی کی دو الگ الگ وارداتوں میں 4 مکان خاکستر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.