نئی دہلی//
آئندہ عام انتخابات کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے ’میڈیا پرسنز‘کو ’ضروری خدمات کے زمرے‘کے تحت مطلع کیا ہے اور انہیں ڈاک کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا اختیاردیا ہے ۔
منگل کو کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں اس نوٹیفکیشن کو شیئر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہلی میں وہ میڈیا پرسنز جنہیں پولنگ کے دن کوریج کے لیے کمیشن نے اختیار دیا ہے ، وہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے اپنا ووٹ ڈالنے کے اختیارسے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اس کے لیے وہ میڈیا پرسن پارلیمانی حلقے کے متعلقہ ڈی ای او/آر او کے دفتر سے فارم۱۲ڈی حاصل کر سکتے ہیں جہاں وہ بطور ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ وہ متعلقہ سی ای او/ڈی ای او کی ویب سائٹ سے فارم ۱۲ڈی بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ میڈیا کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ایک اہم اتحادی سمجھا ہے ۔
لوک سبھا کے انتخابات۱۹؍اپریل سے یکم جون تک سات مرحلوں میں کرائے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی۴ جون کو ہوگی۔