پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

صاحب بات اقتدار کی ہے!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-03-20
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

سیاستدان سادھو سنت تو ہوتے نہیں ہیں اور بالکل بھی ہیں ہو تے ہیں جو وہ اقتدار کو خوشی خوشی تیاگ کریں … ایسا نہیں ہوتا ہے…اس بات کو سب سے بہتر سیاستدانوں کو ہی سمجھنا چاہئے… سیاستدان ہی اس بات کو سمجھنے چاہئیں تھے … لیکن لگتا ہے کہ … کہ کشمیر کے سیاستدانوں نے اس بات کو نہ سمجھنے کی قسم کھائی ہے اور… اور سو فیصد کھائی ہے… اسی لئے تو کشمیر میں ایک ساتھ لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن نہ کرانے کے فیصلے پر یہ سبھی آگ بگولہ ہو گئے ہیں … اورموجودہ انتظامیہ … جس کی قیادت ایک منجھے ہو ئے سیاستدان کررہے ہیں‘ پر الزام لگا رہے ہیں کہ اس نے جموں کشمیر میں اسمبلی الیکشن کے انعقاد کو سبوتاژ کیا ہے… اور اس لئے کیا ہے تاکہ … تاکہ وہ اقتدار لوگوں کو منتقل نہ کر سکے … یہ الزام لگانے میں اپنے گورے گورے بانکے چھورے‘عمرعبداللہ پیش پیش ہیں … جنہیں کشمیر میں اسمبلی الیکشن نہ ہونے پر غصہ نہیں … بلکہ بہت زیادہ غصہ ہے… اور اس غصہ میں یہ جناب انتظامیہ پر ایسے الزام لگا رہے ہیں جو انہیں نہیں لگانے چاہئیں تھے اور… اور اس لئے نہیں ہو نے چاہئیں تھے کیونکہ عمرعبداللہ خود ایک سیاستدان ہیں اور… اور دنیا کے جس حصے میں ہم رہتے ہیں اس حصے میں کوئی ایک بھی سیاستدان ایسا نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے جو ہنسی خوشی اقتدار سے الگ ہونے کو تیار ہو… جو اقتدار کو تیاگ کرے …اس لئے اگر ہم صاحب کے اس الزام کو صحیح بھی مانا جائے تو بھی انہیں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے تھا… ہمیں تو بالکل بھی نہیں ہے اور… اور اس لئے نہیں ہے کہ ایک بار اقتدار ہاتھ سے چلا گیاتو یہ دوبارہ واپس آئے یہ ضروری نہیں کہ… کہ ہر کوئی مودی جی نہیں ہے کہ … جنہیں یقین ہے …اس بات پر یقین ہے کہ آئندہ لوک سبھا میں بھی ان کی جیت یقینی ہے… انہیں اپنی اس جیت کا اتنا یقین ہے کہ انہوں نے روز گزشتہ کابینہ میٹنگ میں وزراء کو الیکشن کے بعد قائم ہونے والی ان کی حکومت کے پہلے سو دنوں کا نقش راہ تیار کرنے کی ہدایت دی… یہ تو مودی جی کی بات رہی… ہر کوئی مودی جی نہیں ہو سکتا ہے…اس لئے کشمیر میں اس وقت جو اقتدار میں ہیں ‘ جن کا سکہ اس وقت چل رہا ہے… اگر وہ عمرعبداللہ کے بقول اقتدار لوگوں کو منتقل کرنے کیلئے تیار نظر نہیں آ رہے ہیں تو… تو اس میں ان کی کوئی خطا نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ… کہ کوئی سیاستدان اس کیلئے کبھی تیار نہیں ہو تا ہے… بالکل بھی نہیں ہو تا ہے۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمانی انتخابات :ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کریں گے :اپنی پارٹی

Next Post

یہ نظریاتی نہیں مفاداتی سٍ ہیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

یہ نظریاتی نہیں مفاداتی سٍ ہیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.